تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 489 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 489

جلد 21 489 تاریخ احمدیت ان اصولوں اور نظریات کے بارے میں میرے کروڑوں لاکھوں ساتھی انسانوں کی آرزوئیں ہیں کہ وہ اپنی زندگیوں پر ان کا عکس دیکھیں اور یہ وہ خیالات ہیں جو میری سوچوں کا اس وقت محور بنے ہوئے ہیں جبکہ میں اپنے عہدے کی عظیم ذمہ داری سنبھالنے کیلئے آج کھڑا ہوا ہوں۔مشکل ایجنڈا جنرل اسمبلی کے سامنے سال گذشتہ کی طرح ایک لمبا اور مشکل ایجنڈا پیش ہے۔پچھلے سال کی نسبت اس سال اجلاس کا آغا ز نسبتاً سکون واطمینان سے ہوا، اس میں کئی نازک امور زیر بحث ہیں جن میں سے بعض کا تعلق عالم انسانیت اور اس ادارے کی فلاح و بہبود اور اس کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہیں۔ہر نئے رکن کی شمولیت سے دنیا کے نقشے پر ایک چھوٹی سی تبدیلی آتی ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر کے لوگوں کی ایک جمہوری تنظیم بننے کے مقصد کی طرف ایک قدم اور اٹھالیتا ہے۔قوموں کے درمیان کے تعلقات ایک خوشگوار تبدیلی کے عرصے میں داخل ہورہے ہیں اور ایک دوسرے پر تسلط اور طاقت حاصل کرنے کی بجائے برابری اور مساوات کے دور میں آرہے ہیں اور اس کے نتیجے میں اب کشاکش و اضطراب کی بجائے خوشگواری اور محبت آرہی ہے اور آپس میں دشمنیوں کی بجائے تعاون کا جذ بہ اس کی جگہ لیتا جارہا ہے۔“ اس سلسلہ میں رائٹر کی حسب ذیل خبر اخبار پاکستان ٹائمنز (لاہور) نے اپنی 20 ستمبر 1962ء کی اشاعت میں دی۔U۔N۔Presidency for Zafrullah CROWNING ACHIEVEMENT OF DISTINGUISHED CAREER UNITED NATIONS, (New York), Sept۔19: Ch۔Mohammad Zafrullah Khan, yesterday elected President of the General Assembly, holds a post in which he never will have to take part in debate۔As President, he will be an impartial arbiter above the hurly-burly of U۔N۔politics۔The Assembly Presidency caps a long and