تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 488
تاریخ احمدیت 488 جلد 21 ہیں انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے آغاز میں ہی عالمی ادارے کے ہیڈ کواٹر میں موجود پریس کے اہم کردار کی تائید کی۔اگر چہ عالمی ادارے کے چارٹر میں پریس کا ذکر خصوصی طور پر نہیں کیا گیا تاہم میں پریس کو اقوام متحدہ کا ایک اہم آرگن تصور کرتا ہوں۔انہوں نے کہا یہ بھی اسی طرح اہم ذمہ داری ادا کرتا ہے جس طرح اقوام متحدہ کے دیگر آرگن اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔“ عہدہ سنبھالنے کی تقریر اپنا عہدہ سنبھالنے کی تقریر میں چوہدری ظفر اللہ خاں نے اقوام متحدہ کے نمائندگان سے کہا کہ وہ اپنی اس زبر دست ذمہ داری کے بوجھ سے اچھی طرح آگاہ ہیں جو نمائندگان کے ان پر اعتماد کے نتیجے میں ان پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے حضور بڑی عاجزی، اخلاص اور دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنی رحمت اور فضل سے نوازے اور اپنی حکمت کا ملہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں رہنمائی کرے تا کہ میں آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔“ انہوں نے کہا کہ وہ اس کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں کہ ان کو جو اعزاز حاصل ہوا ہے وہ پاکستان اور 66 اس کے عوام کی خدمت میں ایک خراج تحسین کا درجہ رکھتا ہے۔پاکستان کوئی بڑی قوت نہیں اور نہ ہی اس کے اپنی سلامتی اور اپنے عوام کی بہتری کے سوا کوئی اور عزائم یا مقاصد ہیں سوائے ان مشترکہ مفادات کے جو ہم سب میں مشترک ہیں مثال کے طور پر ایک ایسی دنیا کی تعبیر جسمیں امن وامان ہو اور جہاں قانون کی بالا دستی ہو تا کہ آپس کی فائدہ مندی کے ذریعے دنیا کے ہر علاقے میں بسنے والا انسان آخر کا راس قابل ہو جائے کہ وہ نہ صرف یہ کہ ایک خوشیوں اور امن ومسرت سے بھر پور زندگی گزار سکے بلکہ اپنے بعد آنے والوں کے لئے چھوڑ کر بھی جائے۔“ انہوں نے کہا کہ کئی سال سے پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیتا چلا آ رہا ہے اور اس کی مختلف شقوں کے پیچھے جو اخلاص اور جذبے کی روح ہے اس کا اظہار کرتارہا ہے۔اس نے اپنے طرز عمل اور پالیسی کے ذریعے تمام ملکوں اور قوموں کے عوام کے حقوق بلکہ تمام عالم انسانی کے لئے آزادی ، وقار اور زندگی گزارنے کا ایک معقول معیار حاصل ہونے کا حق حاصل ہونے کی واضح طور پر تائید کی ہے۔