تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 36
تاریخ احمدیت 36 جلد 21 پوسٹروں کے ذریعہ عوام کے سامنے آتا رہا۔اس مذاہب کانفرنس کے لئے منتظمین کی طرف سے اسلام پر تقریر کے لئے امام مسجد ہالینڈ برادرم مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب کو کانفرنس کے انعقاد سے چند ماہ قبل درخواست موصول ہوئی جس پر ابتدائی امور طے کرنے کے بعد تاریخ مقرر ہوئی۔مذکورہ بالا تاریخ کی شام کو مکرم انچارج صاحب مشن اور خاکسار بذریعہ ریل اوترخت روانہ ہوئے یہ سفر کوئی ایک گھنٹہ کا تھا اوترخت شہر ہالینڈ کا قدیم ترین شہر ہے جہاں ایک بڑی یونیورسٹی بھی ہے۔اٹھارویں صدی میں اس شہر میں ایک بہت بڑا ڈچ متشرق (Mr۔H۔RELANDUS) گزرا ہے۔جس کی کوشش کے نتیجہ میں ہالینڈ میں اسلام پر مطالعہ کرنے کی بنیاد پڑی۔ریلوے اسٹیشن سے اتر کر ہم جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے جب ہم پہنچے تو سامنے ایک بہت بڑے اور قدیمی یادگاری چرچ کی عظیم الشان عمارت کھڑی تھی یہ گر جا سارے شہر میں سب سے بڑا اور پرانا تھا لوگوں سے ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ عمارت ان نوادرات میں سے ایک ہے جو اس شہر میں سیاحوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں۔ڈیوڑھی سے گزرکر وسیع ہال میں پہنچے یہ عمارت واقعی یورپ کے معماروں کے فن تعمیر کا عمدہ نمونہ تھی ہمیں اسٹیج کے قریب ہی ایک کمرہ میں بٹھایا گیا۔شام کے قریب آٹھ بجے جلسہ کا آغاز ہوا۔ہال لوگوں سے تقریبا پر تھا۔صدر صاحب جلسہ نے مکرم امام صاحب مسجد ہالینڈ کا تعارف کرایا اور تقریر شروع ہوئی۔مکرم جناب حافظ صاحب نے تشہد اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مختصر طور پر تاریخ اسلام پر روشنی ڈالی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک و مطہر وجود کو بنی نوع انسان کے لئے بطور نمونہ پیش فرمایا آپ نے کہا کہ اگر تاریخ مذاہب پر نظر ڈالیں تو آج کسی ایسے نبی کا پتہ نہیں چلتا کہ جس کی زندگی کے حالات اور اس کی لائی ہوئی تعلیمات پر یقینی طور پر تفصیلاً روشنی پڑ سکے۔اس بات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجود باجود ہی واحد و یگانہ ہے۔آپ کی زندگی کے جملہ کوائف خدا تعالیٰ کی خاص مشیت کے تحت پوری طرح محفوظ ہیں۔اور آپ کی لائی ہوئی تعلیم کا ایک ایک ورق ہر طرح محفوظ ہے۔بعد ازاں آپ نے اسلام اور عیسائیت کے مابین امتیازی امور کی نشاندہی کرتے ہوئے ورثہ کے گناہ، الوہیت مسیح، اور تثلیث مسیح کی صلیبی موت سے نجات اور بائیبل و قرآن کریم میں الہامی کتاب ہونے کے لحاظ سے فرق وغیرہ موضوعات پر نمایاں طور پر خیالات کا اظہار کیا۔آپ نے امن عالم میں اسلام کا حصہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتلایا کہ قیام امن