تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 408
تاریخ احمدیت اولاد 6۔بچے اور جھوٹے کے پہچاننے کی کسوٹی 408 جناب سیٹھ علی محمد الہ دین صاحب سکندر آباد 34 (اردو) جلد 21 محترمہ فاطمہ بائی صاحبہ (اہلیہ فاضل الہ دین سکندر آباد ) محترمہ زینب بیگم صاحبه (اہلیہ شیخ محمود الحسن صاحب) جناب سیٹھ یوسف احمد الہ دین صاحب سکندر آباد محترمہ ہاجرہ بیگم صاحب اہلیہ محترم رشید الدین خاں صاحب) مدفون بہشتی مقبرہ قادیان محترمہ امتہ الحفیظ بائی صاحبہ مقیم کراچی ( بیوہ مکرم شیر علی صاحب) ہفتہ ” الوصیت حضرت مصلح موعود کا اہم پیغام 36 اس سال بھی 12 مارچ سے 18 مارچ 1962 ء تک دنیائے احمدیت میں ہفتہ الوصیت“ منایا گیا۔اس موقعہ پر سیدنا حضرت مصلح موعود نے حسب ذیل پیغام دیا جو الفضل 23 فروری 1962 ء کے شمارہ میں پہلے صفحہ پر شائع ہوا :- اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ــــوالـــنــــاصـــر برادران جماعت ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک گزشتہ مجلس شوریٰ میں میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال ایک ہفتہ وصیت منایا جایا کرے تا کہ وصایا میں اضافہ ہواور تا اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ قربانی کا جذبہ پیدا ہو۔نظارت بہشتی مقبرہ اس فیصلہ کی تعمیل ہر سال کرتی رہی ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس سال بھی ”ہفتہ الوصیت‘ے کے لئے 12 سے 18 مارچ کے ایام مقرر کیے گئے ہیں۔سیکرٹری صاحب بہشتی مقبرہ نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ اس موقعہ پر میں بھی جماعت کو کوئی پیغام دوں۔