تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 402
تاریخ احمدیت 402 جلد 21 بینک سے روپیہ آنے کی اطلاع ملتی تو آپ اولین کام یہ کرتے کہ قادیان کو چندہ بھجوانے کیلئے بینک کا ڈرافٹ منگواتے اور اپنی دنیوی ضروریات واخراجات کی مطلقاً پروا نہ کرتے تھے۔حضرت سیٹھ صاحب نے خدمت دین کے لئے اس طرح بے دریغ روپیہ خرچ کیا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔آپ نے شروع میں طویل عرصہ تک سیکرٹری مال جماعت سکندر آباد کے فرائض انجام دیئے آپ کا طریق تھا کہ کسی سے وصولی ہو یا نہ ہو آپ اپنی گرہ سے سو فیصدی چندہ مرکز کو بھجوا دیتے تھے آپ نے 5 مئی 1918 ء کو اپنی جائیداد کے چھٹے حصہ کی وصیت کی پھر 1931ء میں اضافہ کر کے اسے ایک تہائی تک بڑھا دیا اور اس کی ادائیگی بھی اپنی زندگی میں کر دی۔نومبر 1934 ء میں تحریک جدید کی الہامی تحریک کا اجراء ہوا تو اس کے پانچ ہزاری مجاہدین میں اس شان سے شامل ہوئے کہ مجسم قربانی بن گئے۔اس کے علاوہ آپ نے سلسلہ احمدیہ کی دوسری تمام اہم مالی تحریکات میں بھی قابل رشک حصہ لیا۔مثلاً چنده منارة اُسیح ( 1916ء) ، چندہ تبلیغ ولایت ( 1917ء)، تعمیر شفاخانه نور (1917، 1923)، وظیفہ برائے طلبا مدرسہ (1918ء)، تعمیر مسجد انگلستان (1920ء) اور یتامیٰ فنڈ (1921ء) چنده انسداد ارتداد ملکانہ (1923ء ) تحریک پچیس لاکھ ریزروفنڈ ( 1927 تا 1929ء)، تحریک چنده خاص (1929 تا 1 193ء)، تحریک قرض 60 ہزار ( 1934ء)، مطالبہ قرض (1935ء)، امداد مصیبت زدگان زلزلہ کوئٹہ (1935 ء)، قادیان میں تالاب بنانے کی تحریک (1940ء)، تحریک قرضہ نصف لاکھ ( 1941ء) تبلیغ ماحول قادیان (1940 تا 1943ء)، چندہ تعمیر مسجد کر ڈا پلی اڑیسہ واعانت لائبریری موسی بنی مائنز، چندہ برائے تعمیر دفتر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ قا دیان (1942ء)، درویش فنڈ (1955ء) ، امداد سپین مشن (1962ء)۔حضرت سیٹھ صاحب حقیقی معنوں میں مجاہد فی سبیل اللہ تھے آپ کی قابل قدر تبلیغی مساعی آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔آپ کے پر جوش کارناموں کا ذکر سلسلہ کے لٹریچر میں بڑی کثرت سے ملتا ہے۔آپ کی قائم کردہ انجمن ترقی اسلام کے ذریعہ لاکھوں نہیں کروڑوں تک احمدیت کا پیغام پہنچا اور بہت سے لوگ آپ کی تبلیغ سے حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔آپ کا مقصد حیات عبادت، خدمت دین اور تبلیغ تھا۔جو شخص بھی آکر آپ سے کہتا کہ میں اسلام قبول کرنے کو تیار ہوں تو آپ روپیہ کیا جان تک اس پر نثار کرنے کو آمادہ ہو جاتے تھے۔آپ نے اعلان کر رکھا تھا کہ کارڈ آنے پرلٹر پچر مفت مہیا کیا جائے گا۔خاندان حضرت مسیح موعود خصوصاً حضرت خلیفتہ اسیح الثانی سے بے مثال محبت وعقیدت تھی۔