تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 32 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 32

تاریخ احمدیت 32 جلد 21 امسال جنوری کے شروع میں ایک اور اہم تنظیم کا علم ہوا۔جبکہ امریکن چرچ سوسائٹی کی طرف سے اسلام کے متعلق معلومات بہم پہنچانے کی درخواست موصول ہوئی۔یہ تنظیم بین الاقوامی بنیادوں پر قائم ہوئی ہے۔وہ غیر ملکی لوگ جو ہالینڈ میں مختلف قسم کے کاموں پر متمکن ہیں۔اس مجلس کے ممبر ہیں۔جیسے سفارت خانوں کے افسران فنی مرا کز ، ماہرین اور تجارتی کمپنیوں میں کام کرنے والے حضرات وغیرہ۔اس مجلس کی طرف سے اسلام کے متعلق معلومات کے لئے درخواست متحدہ جمہوریہ عرب کے سفارت خانہ کی وساطت سے ہم تک پہنچی۔چنانچہ مذکورہ ایمبیسی کے سیکرٹری صاحب سے مل کر پروگرام مرتب کیا گیا۔نیز مناسب خیال کیا گیا کہ ایسے معززین کا مشن کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے۔اور ان کے اعزاز میں دعوت کی جائے۔چنانچہ اس ضمن میں مذکورہ بالا تاریخ کو ایک کامیاب تقریب منعقد ہوئی۔جس میں متعدد ممالک امریکہ، افریقہ، آسٹریلیا، انگلستان، ہالینڈ، کیم ، جرمنی ، سوئٹزر لینڈ ، سکنڈے نیویا اور مڈل ایسٹ کے چالیس افراد نے شمولیت کی۔حاضرین کرام میں دیگر بڑے تجارتی اور فنی ماہرین کے علاوہ مغربی جرمنی کی ایمبیسی اور متحدہ جمہوریہ عرب کے سفارت خانہ کے سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے۔پروگرام کے مطابق برادرم حافظ قدرت اللہ صاحب نے انگریزی زبان میں ایک گھنٹہ تک تقریر فرمائی۔اور اسلام اور احمدیت کے متعلق حاضرین کو معلومات بہم پہنچا ئیں۔آپ نے اپنی تقریر کے دوران تاریخ اسلام پر نظر ڈالتے ہوئے تعلیمات قرآنیہ کو بیان فرمایا۔نیز اختصار کے ساتھ اسلام اور مابہ الامتیاز مواقع کا ذکر کیا۔اور جماعت کی تبلیغی مساعی کے بارہ میں معلومات بہم پہنچائیں۔آپ نے اس میں بین الاقوامی تنظیم کے سامنے اسلام کی بین الاقوامی برادری کی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ جو مختلف ممالک اور مختلف قومیتوں اور نسلوں سے تعلق رکھتے ہوئے ایک تنظیم میں شامل ہیں۔اس بات سے خوب اندازہ کر سکتے ہیں کہ بین الاقوامی اور بین مملکتی بنیادوں پر بھائی چارہ اور برادری قائم کرنے سے کس قدر سکون قلب حاصل ہوتا ہے۔اور امن وصلح اور آشتی کی بنیاد پڑتی ہے۔آپ نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کی تنظیم کی یہ شکل مدت مدید کے انسانی تجربہ اور عرصہ بعید کے فکر و عمل کا نتیجہ ہے اگر لوگ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ کی آواز پر کان دھرتے اور لبیک کہتے تو آج سے چودہ سوسال قبل ہی اس معراج انسانی کو پالیتے مگر افسوس کہ لوگوں نے دین فطرت کی اس تعلیم پر توجہ نہ دی۔اور اس نعمت عظمی کے ہمہ گیر فوائد سے محروم رہے۔مورخہ 27 جنوری 1960 - احمد یہ مشن ہالینڈ نے ایک جلسہ کا وسیع پیمانہ پر اہتمام کیا اور بہت سے لوگوں کو بلا کر جماعت کی تبلیغی مساعی سے آگاہ کیا۔نیز ان احباب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع پیدا کیا گیا