تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 31 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 31

تاریخ احمدیت 31 جلد 21 نمائندوں کو فردا فرد املا۔علاوہ ازیں دو اخبارات کے نمائندے انٹرویو کے لئے آئے۔ایک اور انٹرویو خاکسار نے ایک انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے کو دیا۔جو رفاہ عام کے کاموں کے بارے میں معلومات جمع کرتی ہے۔مختلف افراد کو ان کے مطالبہ پر لٹریچر ارسال کیا گیا۔آسٹریا میں دو قیدیوں کو اسلام - دلچسپی ہوگئی۔انہیں خطوط ولٹریچر کے ذریعہ مزید تبلیغ کی گئی۔ایک صاحب نے ہسپانوی زبان میں لٹریچر طلب کیا جو مہیا کیا گیا۔ایک کمپنی کے ڈائر یکٹر کو اس کی خواہش پر قرآن کریم کا نسخہ پڑھنے کے لئے دیا۔مؤرخہ 6 اگست کو زیورک میں مشن آمد ثانی کے نوجوانوں کی یورپین کانگرس کے موقعہ پر ہم نے ایک دعوت نامہ تیار کر کے لوگوں میں تقسیم کیا۔اس غرض کے لئے چار مقامی اراکین جماعت نے اپنی خدمات پیش کیں۔ریویو آف ریلیجنز کے پرچے لوگوں کو بھجوائے گئے۔خریدار بنانے کی کوششوں میں بفضلہ تعالیٰ کامیابی ہوئی۔دور سالہ جات تیار کئے جارہے ہیں۔جن کا عنوان ہے " آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بائیل میں اور تاریخ اور قرآن علاوہ ازیں ایک رسالہ ”نبی اسلام بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ایک اخبار میں جماعت احمدیہ کی افریقہ و یورپ میں کامیابیوں کا اعتراف شائع ہوا۔آسٹریا کے دورہ کے سلسلہ میں لیکچروں کی تیاری کا کام کیا گیا۔مورخہ 4 ستمبر کو میلادالنبی کی مناسبت سے ایک پبلک جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔پہلے قرآن کریم کی تلاوت کا ریکارڈ سنایا گیا۔اس کے بعد ایک ایرانی دوست نے اختصار کے ساتھ اسلام پر تقریر کی۔بعد میں خاکسار نے قریباً ایک گھنٹہ تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک پر تقریر کی۔اور یورپین مصنفین کی تحریرات کے حوالے دیئے۔آخر میں احادیث کا ایک ملخص سنایا گیا۔حاضرین کی تواضع کا انتظام تھا۔یہ جلسہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔بہت سے اخبارات میں بھی اس جلسہ کا ذکر آیا۔یہ ملک بھی مجاہدین احمدیت کی دینی جدوجہد کا فعال مرکز بنارہا احمد یہ مشن کے انچارج حافظ قدرت اللہ تھے اور آپ کے نائب جناب عبد الحکیم صاحب اکمل جن کی سالانہ رپورٹوں کا خلاصہ انہی کے الفاظ میں پیش کیا جاتا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں۔