تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 30 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 30

تاریخ احمدیت 30 علاوہ دوسرے غیر ممالک کے مسلمان احباب بھی شامل ہوئے۔حاضرین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ٹامس لک والوں کا تعلقات عامہ کا افسر ملنے آیا۔مسجد کے ضمن میں اس نے اپنی فرم کی فرمائش کی۔تا سفر کرنے والے افراد ان کی خدمات حاصل کریں۔ایک روز عراق کے انڈسٹریل بنک کے ایک سابق ڈائریکٹر جنرل ملنے آئے۔ان سے احمدیت پر گفتگو ہوئی۔اور عربی لٹریچر انہیں دیا گیا۔ہماری مساعی کا علم حاصل کر کے بہت خوش ہوئے۔مؤرخہ 27 جون کو زیورک میں ایک سوسائٹی بنام نئی دنیا کے زیر اہتمام ایک تقریب تھی جس میں خاکسار بھی شامل ہوا ایک مصری صاحب نے اسلام پر لیکچر دیا۔اور بعد میں عام بحث شروع ہوگئی۔حاضرین میں سے بعض نے خواہش کی کہ خاکسار سوالات کے جواب دے۔چنانچہ قریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک خاکسار نے سوالات کے جواب دیئے۔اور اس طرح مجلس میں خاص سرگرمی اور رونق ہوگئی۔مقامی اراکین جماعت کے تین اجلاس زیورک میں اور تین اجلاس وی آنا میں بلائے گئے رسالہ ریویو آج ریلیچز کے کل نوے پرچے مختلف افراد کو بھجوائے گئے۔اور خریداری کی تحریک کی جاتی رہی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے سات افراد نے بیعت کی ( اس تعداد میں تین بچے بھی شامل ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ وی آنا میں اسلام میں داخل ہوئے۔) خاکسار نے ملک کے ایک مشہور سیاستدان HERR GOULIED SUTT WCELER سے ملاقات کر کے انہیں قرآن مجید کا ایک نسخہ بطور تحفہ پیش کیا۔ایک مجلس میں فیڈرل گورنمنٹ کے فنانس منسٹر سے ملاقات کرنے کا موقعہ ملا۔جن کے ساتھ خاکسار کی پہلے سے واقفیت تھی۔ایک روز انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا کا نمائندہ ملاقات کے لئے آیا۔عرصہ زیر پورٹ میں مختلف اخبارات میں ہمارے متعلق مضامین اور نوٹ شائع ہوئے سیرت النبی کے جلسہ کی رپورٹ زیورک کے تین روزانہ اخبارات میں شائع ہوئی۔علاوہ ازیں دوسرے شہروں کے اخبارات میں بھی اس جلسہ کا ذکر آیا۔ملک کے سب سے بڑے اخبار نے ہماری تیار کی ہوئی رپورٹ من وعن شائع کر دی۔خاکسار تین اخبارات کے جلد 21