تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 378 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 378

تاریخ احمدیت 378 جلد 21 علاوہ ازیں حکیم محمد ابراہیم صاحب نے مسز اندرا گاندھی وزیر اعظیم بھارت کی خدمت میں انگریزی ترجمۃ القرآن اور مولوی عنایت اللہ خلیل نے سواحیلی ترجمۃ القرآن پیش کئے۔یہ تحفے مع ایڈریس کے دو مقامات پر پبلک جلسوں میں دیے گئے۔جس کو ہندو پبلک نے خوب سراہا اور اخبار اور ریڈیو میں بھی اس کا چرچا ہوا۔اہم خطابات مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے کرسچن کونسل آف کینیا کے ایک اجتماع میں اسلام کے موضوع پر ایک گھنٹہ تک سواحیلی میں خطاب کیا اور سوالوں کے جوابات دیے۔ماہ دسمبر میں کینیا براڈ کاسٹنگ سے آپ کی ایک تقریر ضرورت مذہب کے عنوان پر نشر ہوئی۔نارتھ فرنٹیئر ڈسٹرکٹ سے ایک صومالی لیڈر، مختلف انجمنوں اور سوسائیٹیوں اور ممبروں کے جلو میں نیروبی تشریف لائے جن سے متعدد اسلامی مسائل پر مشتمل موثر لیکچر دیا۔مقامی معلمین نومبائعین معلم نعمان صاحب۔معلم علی صاحب کی تبلیغی خدمات بھی قابل تعریف رہیں۔الفضل میں مطبوعہ رپورٹوں کے مطابق اس سال مشرقی افریقہ میں 140 نفوس داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔18 سالانہ کانفرنس 5 تا 7 اگست کو جماعت احمدیہ ٹانگانیکا کی سالانہ کانفرنس 1961ء کو دارالسلام ٹا نگانیکا میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں طورا، ٹانگانیکا ، موروگورو، ڈوڈوما، موشی، روما فیجی، لنڈی ،کلوا، ارنگا، یکو یا اور بعض دیگر مقامات کی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں اشاعت اسلام کی مہم کو تیز تر کرنے اور زیادہ موثر بنانے کے سلسلہ میں بعض تجاویز پر غور کر کے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔اس کانفرنس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ نمائندگان کی اکثریت افریقن احباب پر مشتمل تھی اور ساری کارروائی سواحیلی زبان میں ہوئی کانفرنس کی رپورٹ اور اس کے اہم فیصلہ جات مشہور انگریزی اخبار ٹا نگانیکاسٹنڈرڈ میں شائع ہوئے۔