تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 376 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 376

تاریخ احمدیت 376 جلد 21 سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں آپ نے اس سہ ماہی میں لائبیریا کے صدر مسٹر ولیم ٹب مین کو بھی قرآن مجید اور اسلامی کتب پیش کیں۔مشرقی افریقہ 41 اس مشن میں مولانا شیخ مبارک احمد صاحب نے اس سال قلمی جہاد میں ایک نیار ریکارڈ قائم کیا جس کی تفصیل یہ ہے:۔1۔ٹریکٹ بزبان لوء 5 ہزار 2 ٹریکٹ برائے ٹانگانیکا 10 ہزار۔اسوہ حسنہ 3۔ٹریکٹ کی کا مبازبان 5 ہزار -4- کیکویو قبیلہ کی زبان کیکویو میں 1 ہزار عنوان ” میں اسلام کو کیوں قبول کرتا ہوں“ 5 - رو عیسائیت 5 ہزار ( سواحیلی زبان) 6 - ترجمه ادعیۃ الرسول 3 ہزار علاوہ ازیں احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اردو زبان میں ماہ اکتوبر سے زجاجہ رسالہ جاری کیا گیا۔مجاہدین احمدیت مولانا شیخ مبارک احمد صاحب، مولوی نور الحق صاحب انور، مولوی منصور احمد صاحب مبلغ ٹانگانیکا ، چوہدری عنایت اللہ صاحب ٹانگانیکا ، حافظ محمد سیلمان صاحب ٹانگانیکا مئی 1961 ء میں مشن کے نئے نظام عمل کے مطابق یوگنڈا میں مولوی عبد الکریم صاحب شرما، حکیم محمد ابراہیم صاحب اور مولوی عنایت اللہ خلیل صاحب بغرض تبلیغ متعین کئے گئے۔یہ سال اسلام اور عیسائیت کے نمائندوں میں معرکہ آرائی کا سال تھا جس میں رب محمد نے کاسر الصلیب کے شاگردوں کو فتح مبین بخشی۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ دار السلام میں عیسائی کانفرنس وسط 1961 ء کے دوران ہوئی جس میں بشپ بیچر (BISHAP BEECHER) نے عیسائیوں کے ایک مجمع میں تقریر کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ اسلام بھی کمیونزم کی طرح تہذیب و تمدن کے لئے عظیم خطرہ کی حیثیت رکھتا ہے۔اس الزام کے جواب میں مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ نے بشپ پچر کو چیلنج کیا کہ وہ پلک