تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 29
تاریخ احمدیت 29 مشتمل عرصہ زیر رپورٹ میں ایک رسالہ نماز تیار کیا گیا۔یہ چھوٹی تقطیع کے 48 صفحات پر۔رسالہ نماز کی ادائیگی کا طریق سمجھنے کے لئے بہت مفید اور کارآمد ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس اہم کام پر بہت محنت صرف کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔رسالہ کے نسخے سوئٹزرلینڈ کے علاوہ آسٹریا اور جرمنی بھی بھجوائے گئے۔نئے مسلمانوں کے لئے نماز کا عربی متن آسانی سے حفظ کرنے کے لئے ایک ریکارڈ بھی تیار کرایا گیا ہے۔جس سے لوگ آسانی سے نماز سیکھ رہے ہیں۔فالحمد للہ۔جلد 21 متعدد افراد کے مطالبہ پر مختلف شہروں میں لٹریچر بھجوایا گیا جمہوریہ متحدہ عربیہ کے لئے عربی کا لٹریچر مہیا کیا گیا۔دعوت و تبلیغ قادیان کے مطالبہ پر لٹریچر کا سیٹ ارسال کیا گیا۔علاوہ ازیں آسٹریا اور جرمنی میں بھی لٹریچر بھجوایا۔ایک سہ ماہی رسالہ کو کچھ کتب بغرض ریو یو بھجوائیں سوئس اخبارات کو رسالہ نماز بھجوایا۔۔۔مختلف ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد اپریل میں بلڈنگ پرمٹ کی درخواست حکام کو دی گئی تعمیر کے پروگرام میں یہ مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے پہلے ایک اعلان گزٹ میں شائع ہوتا ہے۔تا اعتراض کرنے والے اپنے اعتراض کورٹ میں پیش کریں۔اس کے بعد ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ میں فائلیں جاتی اور بار یک نکتہ چینی اور جرح قدح ہوتی ہے جس پر کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔استثنائی حالات میں معاملہ بالائی حکومت کے پاس بھی جاتا ہے۔خاکسار نے ہر مرحلہ پر اپنی درخواست کا جائزہ لیا اور قدم قدم پر افسران سے ملا۔آرکیٹکٹوں کا رپوریشن کے محکمہ جائداد والوں تعمیر کے محکمہ کے افسران۔غرض ہر قسم کے ذمہ دار اراکین کے ساتھ قدم قدم پر تعلق قائم رکھا معاہدہ کی رُو سے مسجد کی تعمیر کا کام دسمبر تک ایک خاص مرحلہ پر پہنچ جانا چاہئے۔احباب کرام خاص طور پر دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں جلد از جلد کام کو شروع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ایک مرحلہ پر چرچ والوں نے بھی مداخلت کی۔اور حکومت کو لکھا کہ ان لوگوں کو مسجد نہ بنانے دی جائے کیونکہ اسی جگہ ایک چرچ بھی ہے۔حکومت نے چرچ کی اس درخواست کو رد کر دیا ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ بالخصوص اعلیٰ حکام سے مفید رنگ میں ملنے کی توفیق ملی۔اور چرچ کی مخالفت بے شمر رہی۔مؤرخہ 5 جون کو عید الاضحیہ منائی گئی۔جس میں مختلف شہروں کے احمدی افراد کے