تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 366 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 366

تاریخ احمدیت 366 جلد 21 میں نصف گھنٹہ تک تقریر کر کے سوالوں کے جواب دیے۔17 نومبر کو ڈیلفٹ کے طلباء کے سامنے 20 نومبر کو چرچ کمیونٹی کی دعوت پر LEIDSDOK میں اور 28 نومبر کو ہیگ کی ایک سوسائٹی میں حافظ قدرت اللہ صاحب کو پیغام اسلام پہنچانے کی سعادت ملی۔33 غرناطہ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر صاحب کی دعوت پر مکرم چوہدری کرم الہی صاحب ظفر نے 23 نومبر 1961 ء کو ایک اثر انگیز خطاب کیا۔عنوان تھا ” پاکستان کی ایک مذہبی تحریک جو تجدید اسلام کے لئے قائم ہوئی ہے جناب پروفیسر صاحب کا خیال تھا کہ دس پندرہ افراد یکچر سنے آئیں گے مگر ان کی حیرت کی کوئی حد نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ وقت سے پہلے ہی لیکچر ہال کھچا کھچ بھر گیا۔حاضرین کی تعداد 500 کے قریب تھی۔لوگوں نے لیکچر میں گہری دلچسپی لی۔ایک گھنٹہ کے لیکچر کے بعد سوالوں کے جواب بھی دئے گئے۔غرناطہ پریس نے لیکچر کی کامیابی کی خبر عمدہ الفاظ میں شائع کی۔امریکہ 8 مئی 1961 ء کو شکاگو کے ایک اہم اخبار شکا گوسن ٹائمنز CHICAGO SUN) (TIMES میں مکرم امین اللہ خاں صاحب سالک کا انٹرویو شائع ہوا۔یہ اخبار ساڑھے پانچ لاکھ کی تعداد میں شائع ہوتا تھا۔اخبار میں اسلام کی خوبیوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ جماعت احمدیہ کی اشاعت اسلام کیلئے قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔بعد ازاں 22 مئی 1961ء کو ریڈیو اسٹیشن شکا گو نے آدھ گھنٹہ تک آپ کا انٹر ویو نشر کیا جس کے ذریعہ آپ نے اسلامی تعلیم کے محاسن کو پیش کیا۔نیز ڈیٹن اور واشنگٹن کے چرچوں میں تقاریر کیں اور سینکڑوں پمفلٹ تقسیم کر کے پیغام حق پہنچایا۔شکا گو میں ایک سعید روح نے قبول حق کیا۔غانا 7-6-5 جنوری 1961ء کو جماعت احمدیہ غانا کا سالانہ جلسہ سالٹ پانڈ میں منعقد ہوا۔جلسہ کا افتتاح مولانا نذیر احمد صاحب مبشر نے فرمایا۔دیگر معزز مقررین کے نام یہ ہیں :۔مولوی نسیم سیفی صاحب (مہمان خصوصی)، صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب (ابن حضرت مرزا بشیر احمد صاحب)، مولوی عبد الوهاب بن آدم صاحب، جناب بیٹی صاحب ( معلم وا) عبدالواحد صاحب عزیز