تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 279
تاریخ احمدیت 279 تائید کی اور مجھے ہر جگہ مظفر و منصور کیا۔بے شک غیر مبایعین ہمیشہ مجھ پر اعتراضات کرتے رہتے ہیں مگر وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اسلام کے لئے کس کا وجود مفید ثابت ہوا ہے کیا میرا یا ان کا؟ انھوں نے تو یہی کیا کہ وہ شخص جو اسلام کی خدمت کر رہا ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کا نور صلى الله دنیا میں پھیلا رہا ہے جو قرآن کریم کی عظمت عالم میں قائم کر رہا ہے اس پر رکیک اور بے بنیاد حملے کر دیے۔اس قسم کے حملوں سے بھلا کونسا مقدس انسان بیچا ہے۔رسول کریم ﷺ پر بھی متعدد اعتراضات لوگوں نے کئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام پر بھی لوگوں نے کئی اعتراضات کئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی اعتراض کرنے والوں نے اعتراض کئے۔پس اس قسم کی باتوں سے کیا بنتا ہے۔دیکھنے والی بات تو یہ ہے کہ اسلام کو فائدہ کس کے ذریعہ پہنچ رہا ہے۔اگر کوئی شخص واقعہ میں یہ سمجھتا ہے کہ میں نے اسلام کے غلبہ اور اس کی اشاعت کے لئے جس قدر کام کئے ہیں وہ نعوذ باللہ لوہیں اور اسلام کو ان کی بجائے کسی اور رنگ میں کام کرنے سے زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے تو میں اسے کہتا ہوں کہ تم میدان میں آؤ اور کام کر کے دکھاؤ۔اگر تمھارا کام اچھا ہوا تو دنیا خود بخود تمھارے پیچھے چلنے لگ جائے گی۔آخر دنیا میں کوئی اسلام سے محبت رکھنے والی جماعت ہے یا نہیں۔اگر ہے تو تمھیں ماننا پڑے گا کہ جو شخص بھی اسلام کی خدمت کرے گا وہ اسی کے پیچھے چلے گی۔پھر اس میں کونسی مشکل بات ہے۔وہ اسلام کی مجھ سے بہتر خدمت کر کے دکھاو میں دنیا خود بخودان کے پیچھے چل پڑے گی۔لیکن اگر ایک جماعت ایسی ہو جو صرف اعتراض کرنا ہی جانتی ہو تو اسے یادرکھنا چاہیے کہ یہ دنیا لا وارث نہیں ہے اس دنیا کا ایک زندہ اور طاقت ورخدا ہے وہ مجھ پر اعتراضات کر سکتے ہیں وہ میرے خلاف ہر قسم کے منصوبے کر سکتے ہیں وہ مجھے لوگوں کی نگاہ سے گرانے اور ذلیل کرنے کے لئے جھوٹے الزام لگا سکتے ہیں مگر وہ ان حملوں کے نتیجہ میں میرے خدا کے زبردست ہاتھ سے نہیں بچ سکتے۔لیکن میں اسی خدا کے فضلوں پر بھروسہ رکھتے ہوئے کہتا ہوں کہ میرا نام دنیا میں ہمیشہ قائم رہے گا اور گو میں مرجاؤں گا مگر میرا نام کبھی نہیں مٹے گا یہ خدا کا فیصلہ ہے جو آسمان پر ہو چکا ہے کہ وہ میرے نام اور میرے کام کو دنیا میں قائم رکھے گا اور ہر شخص جو میرے مقابلہ پر کھڑا ہوگا وہ خدا کے فضل سے نا کام رہے گا دنیا میں جھوٹ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب مبعوث ہوئے تو دنیا نے آپ پر اعتراضات کئے اور کہا کہ یہ جھوٹا ہے فریبی ہے مکار ہے جلد 21