تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 241 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 241

تاریخ احمدیت 241 جلد 21 وہ حالت میسر آگئی جو استجابت دعا کے لئے ایک کھلی کھلی نشانی ہے اور میں اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جس کے قبضہ میں میری جان ہے ابھی میں شاید تین رکعت پڑھ چکا تھا کہ میرے پر کشفی حالت طاری ہو گئی اور میں نے کشفی نظر سے دیکھا کہ لڑکا بالکل تندرست ہے۔تب وہ کشفی حالت جاتی رہی اور میں نے دیکھا کہ لڑکا ہوش کے ساتھ چار پائی پر بیٹھا ہے اور پانی مانگتا ہے اور میں چار رکعت پوری کر چکا تھا فی الفور اس کو پانی دیا اور بدن پر ہاتھ لگا کر دیکھا کہ تپ کا نام ونشان نہیں۔۔۔۔۔مجھے اس خدا کی قدرت کے نظارے نے الہی طاقتوں اور دعا قبول ہونے پر ایک تازہ نشان بخشا۔15 نومبر 1906ء کو آپ کا نکاح حجتہ اللہ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی بیٹی محترمہ بوزینب بیگم صاحبہ سے ہوا اور شادی 9 مئی 1909 ء کو ہوئی۔20 تفسیر تھی۔جنوری 1907 میں حضرت اقدس نے آپ کے متعلق یہ عظیم الشان رویا دیکھا کہ : ”اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا۔وہ بادشاہ آیا۔دوسرے نے کہا کہ ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔فرمایا۔قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں۔قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور 217 باطل کو رد کر دے۔اس سے چند سال قبل حضرت اقدس علیہ السلام نے عالم کشف میں آپ کو مخاطب کر کے فرمایا: اب تو ہماری جگہ بیٹھا اور ہم چلتے ہیں۔218 وسط 1907 ء میں آپ دوبارہ بیمار ہو گئے تب حضور کو آپ کی نسبت الہا م بشارت دی گئی کہ " عمره الله على خلاف التَّوَقُعِ۔امره الله على خلاف التَّوَقُعِ “ یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو امید سے بڑھ کر عمر دے گا اور امید سے بڑھ کر امیر کرے گا۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی پوری زندگی ان سب آسمانی پیش خبریوں کی عملی حضرت صاحبزادہ صاحب نے ابتدائی تعلیم مدرسہ تعلیم الاسلام سے حاصل کی۔آپکو بچپن سے ہی دینی علوم کے ساتھ فطری مناسبت تھی۔خلافت اولیٰ حضرت خلیفہ لمسیح الاول" کے درس قرآن میں بہت شوق سے شامل ہوتے رہے اور بخاری