تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 240 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 240

تاریخ احمدیت 240 جلد 21 فصل پنجم حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کا انتقال اس سال کا نہایت الم ناک سانحہ جس نے پوری دنیائے احمدیت میں رنج والم کی لہر دوڑا دی حضرت صاحبزادہ مرزاشریف احمد صاحب کا انتقال ہے۔ولادت حضرت صاحبزادہ صاحب آیت اللہ تھے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام "انا نُبَشِّرُكَ بِغُلام “ کے مطابق 27 ذیقعدہ 1213ھ مطابق 24 مئی 1895ء کو پیدا ہوئے۔آپکی ولادت پر حضور علیہ السلام نے کشفی رنگ میں آسمان پر ایک ستارہ دیکھا جس پر لکھا تھا معمر الله - 214 عهد مسیح موعود 212 1903ء میں آپ شدید بیمار ہو گئے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے معجزانہ طور پر شفا پائی۔حضرت اقدس استجابت دعا کے اس عظیم اعجازی نشان کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: طاعون کے دنوں میں جبکہ قادیان میں طاعون زور پر تھا میرالڑ کا شریف احمد بیمار ہوا اور ایک سخت تپ محرقہ کے رنگ میں چڑھا جس سے لڑ کا بالکل بے ہوش ہو گیا۔اور بے ہوشی میں دونوں ہاتھ مارتا تھا۔مجھے خیال آیا کہ اگر چہ انسان کو موت سے گریز نہیں مگر اگر لڑ کا ان دنوں میں جو طاعون کا زور ہے فوت ہو گیا تو تمام دشمن اس تپ کو طاعون ٹھرا ئیں گے اور خدا تعالیٰ کی اس پاک وحی کی تکذیب کریں گے کہ جو اس نے فرمایا انسى أحافظ كل من في الدار یعنی میں ہر ایک کو جو تیرے گھر کی چار دیواری کے اندر ہے طاعون سے بچاؤں گا۔اس خیال سے میرے دل پر وہ صدمہ وارد ہوا کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔قریبا رات کے بارہ بجے کا وقت تھا کہ جب لڑکے کی حالت ابتر ہوگئی اور دل میں خوف پیدا ہوا کہ یہ معمولی تپ نہیں یہ اور ہی بلا ہے۔تب میں کیا بیان کروں کہ میرے دل کی کیا حالت تھی کہ خدانخواستہ اگر لڑ کا فوت ہو گیا تو ظالم طبع لوگوں کو حق پوشی کے لئے بہت کچھ سامان ہاتھ آجائے گا۔اسی حالت میں میں نے وضو کیا اور نماز کے لئے کھڑا ہو گیا اور معاً کھڑا ہونے کے ساتھ ہی مجھے