تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 215 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 215

تاریخ احمدیت 215 جلد 21 ساتھ دیں۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کی اولاد کے افراد زیادہ سے زیادہ ہوں۔کیونکہ حضور علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے۔انى معك و مع اهلك۔نماز باجماعت ادا کرنے کی کوشش کریں۔اور ہر مصیبت کے وقت مولا کریم کو قادر مطلق خدا تصور کرتے ہوئے اس کے حضور جھک کر عجز وانکسار سے استقامت طلب کریں۔میں نے اسی طریق سے زندہ خدا کو پایا اور اپنی مشکلات کو کافور ہوتا دیکھا۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔ہمیشہ ان کے سامنے یہ بات ہونی چاہئے کہ وہ کس ماں کی اولاد ہیں۔اور کس نانا کے وہ نواسے اور نواسیاں ہیں۔کس مقام کا ان کا ماموں ہے۔اور وہ اس دادا کی اولاد ہیں جس نے اپنی اور اپنی اولا دسنوارنے کے لئے اپنے وطن کو چھوڑا۔اور محلات کو چھوڑ کر ایک کو بستی میں تنگ مکان میں بسیرا کیا۔اور صرف اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں آن بیٹھا تا اس کو اور اس کی اولاد کو از لی زندگی حاصل ہو۔اور دین کو مقدم کرنے کا موقعہ ملے۔ہم نے کچھ کچھ اس قربانی کی برکات کا مزا چکھا اور اگر میری اولاد نے صبر وشکر کے ساتھ استقامت دکھائی اور اپنے نانا علیہ الصلوۃ والسلام کے دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تو بے شمار دینی و دنیوی فیوض و برکات کے وارث ہوں گے جو آسمان پر ان کے لئے مقدر ہو چکے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم کو ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔اللهم ربنا آمين۔میری دعاؤں اور نیک خواہشوں کا وہی بچہ حقدار ہو گا جو اپنی ماں کی خدمت کو جز و ایمان اور فرض قرار دے گا۔ان کی ماں معمولی عورت نہیں ہیں۔میں نے ان کے وجود میں اللہ تعالیٰ کی تجلیات کو کارفرما دیکھا ہے ہر وقت اور ہر مشکل کے وقت ان کی ذات کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور پیار کا محور پایا۔چار سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے حبیب کی گود سے لیا پھر عجیب در عجیب رنگ میں ان کی ربوبیت فرمائی۔میں نے اللہ تعالیٰ کے جو نشانات اپنی زندگی میں ان کے وجود میں دیکھے ہیں وہ ایک بڑی حد تک احمدیت پر ایمان کامل پیدا کرنے کا موجب ہوئے ہیں۔وفات سے چند سال قبل آپ کو خواب میں بتایا گیا کہ آپ کی عمر 66 سال ہوگی۔اس خواب کے عین مطابق آپ 66 سال کی عمر میں 18 ستمبر 1961 ء کو انتقال فرما گئے اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔نماز جنازہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھائی جسمیں ربوہ اور دور ونزدیک کے دیگر مقامات 187