تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 204
تاریخ احمدیت 204 جلد 21 اور پریس نمائندگان کو سوال کرنے کی دعوت دی۔نمائندگان نے بہت سے سوال کر کے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ہر نمائندہ کو سوالات کے جوابات کا موقع ملا۔سکنڈے نیویا میں ترجمہ قرآن، خانہ خدا کی تعمیر اور نئے احمدیوں کی ترقی کو پریس نے بہت سراہا۔سوالات سلجھے ہوئے تھے اور جوابات برجستہ۔تقریباً 150 اخبارات نے پریس کی رپورٹ مع تصاویر شائع کی۔پریس کانفرنس کے بعد عبد السلام صاحب میڈسن نے سورۃ البینہ پر خطبہ جمعہ دیا اور نماز کی امامت حافظ قدرت اللہ صاحب ( مبلغ ہالینڈ ) نے فرمائی۔جمعہ میں مبلغین کے علاوہ سویڈن، جرمن، ڈچ ڈینش اور عرب مسلمانوں کے علاوہ ایران کی ایمبیسی کے فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی شامل ہوئے۔پریس نے جمعہ کا فوٹو اور ر پورٹ بھی شائع کی۔جمعہ کی نماز اور کھانے کے بعد مبلغین کی مشاورت کا آغاز ہوا۔سب سے پہلے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔اس کے بعد انڈونیشیا کے وزیر مذہب کا تار پڑھ کر سنایا گیا جسمیں انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کر کے کانفرنس کی مبارک باد پیش کی تھی۔اس موقعہ پر تمام مبلغین یورپ نے گذشتہ دو سال کی تبلیغی اشاعتی تربیتی اور مالی رپورٹ کا جائزہ لیا۔نیز گزشتہ کانفرنس کے ریزولیوشنز کی تعمیل کا جائزہ لیا۔کل چار مشاورتی اجلاس ہوئے جس پر دس گھنٹے ایجنڈا پر تفصیلی بحث کی گئی اور تبلیغ کو نہایت مؤثر بنانے اور تیز تر کرنے کے ذرائع پر مفصل تبادلہ خیالات کیا گیا۔مقامی مشکلات حل کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔تربیت اور تعلیم کے مسائل پر بحث ہوئی اور تبلیغ واشاعت کے پروگرام تجویز کئے گئے۔کانفرنس کے موقعہ پر ایک اور اجلاس کا انتظام بھی کیا گیا جس میں پاکستان، مصر، سویڈن، ڈنمارک جرمنی اور ہالینڈ کے احمدی اور غیر احمدی احباب شامل ہوئے۔یہ اہم اجلاس آٹھ گھنٹے جاری رہا جسمیں تربیتی کیمپ کا انتظام بچوں کی تعلیم وتربیت کے ذرائع اور باہمی تعاون جیسے اہم مسائل زیر غور آئے۔کانفرنس کے پروگرام کا ایک اہم حصہ پبلک جلسوں کا انعقاد تھا جس کے مطابق 15 ستمبر کی شام کو کوپن ہیگن میں پہلا جلسہ عام ہوا جس سے محمد عبد السلام صاحب میڈسن مفسر و مترجم قرآن، ڈائر یکٹرسیف الاسلام ارکسن صاحب مدیر یکٹو اسلام اور شیخ ناصر احمد صاحب مبلغ سوئٹزرلینڈ نے بالترتیب سیرت نبوی، حضرت مسیح کا سفر کشمیر اور تعلیم الاسلام کے موضوعات پر خطاب فرمایا۔حاضرین میں کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایک پروفیسر خاتون جنہوں نے مسلمان عورتوں اور پردہ کے حق میں کئی کتابیں لکھی تھیں اور ZULU آئی لینڈ کے ولی عہد شہزادہ کمال الدین ( نومسلم ) بھی تھے۔اگلے روز 16 ستمبر کی شام کو ایسی نور میں دوسرا پبلک جلسہ ہوا۔پہلی تقریرہ میڈسن صاحب نے سیرت نبوی پر کی ، دوسری تقریر شیخ ناصر احمد صاحب نے وفات مسیح پر کی جو بہت مؤثر ثابت ہوئی ، تیسری