تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 203 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 203

تاریخ احمدیت 203 جلد 21 فصل چهارم یورپ کے احمدی مبلغین کی کامیاب کانفرنس 156 یورپ میں اشاعت دین کی مہم کو تیز تر اور وسیع تر کرنے کا ایک نہایت مؤثر اور مبارک ذریعہ جماعت احمدیہ کے یورپین مشنز کی سالانہ کانفرنس تھی جو چھ سال سے با قاعدگی کے ساتھ منعقد ہو رہی تھی۔اس سلسلہ کی ساتویں 1 اہم کانفرنس 15 - 16 - 17 ستمبر کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہوئی جس میں یورپ کے احمدی مشنوں کے تمام مبلغین شامل ہوئے۔کانفرنس کی تیاریاں ماہ اگست میں ہی شروع کر دی گئی تھیں۔مکرم چو ہدی عبد اللطیف صاحب ( مبلغ جرمنی) اور مکرم شیخ ناصر احمد صاحب ( مبلغ سوئٹزر لینڈ) سے تمام نمائندگان نے رابطہ قائم کر کے تاریخیں اور ایجنڈا تیار کر لیا ، کوپن ہیگن کی مقامی جماعت نے پریس میں باقاعدہ خبروں کا سلسلہ شروع کیا۔سویڈن کی جماعت نے دوستوں تک دعوت نامے ارسال کئے اور مالمو کی جماعت نے کانفرنس ہال کی آرائش کا انتظام کیا۔ڈائریکٹر ابو بکر ARINTOFT نے اپنا خوبصورت مکان نمائندگان کے لئے پیش کیا۔کانفرنس کے آغاز سے قبل ہی پریس نے کانفرنس سے متعلق خبریں اور مضامین لکھنے شروع کر دئے اور ملک کے سب سے بڑے عیسائی اخبار نے اپنے ایڈیٹوریل میں عیسائیوں کو اس عظیم خطرہ“ سے متنبہ کرتے ہوئے تلقین کی کہ وہ مسلمانوں سے بچ کر رہیں اور ان کا شکار نہ ہوں۔یورپ کے اکناف واطراف سے تمام نمائندگان 14 ستمبر کو اس مبارک اجتماع میں شرکت کے لئے تشریف لے آئے تھے۔15 ستمبر کی صبح تمام احباب کا نفرنس کا بیج لگائے ہوئے کانفرنس ہال میں پہنچے۔10 بجے صبح پر یس کا نفرنس کا آغاز ہوا۔تمام بڑے بڑے اخبارات کے جرنلسٹ اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندگان موجود تھے۔پریس فوٹو گرافرز بھی کثرت سے آئے ہوئے تھے۔چونکہ چرچ ٹیلی وژن کا نفرنس کے خلاف زبردست احتجاج کر چکا تھا اس لئے ٹیلی ویژن والے نہ آسکے۔عیسائیوں کے سب سے بڑے اخبار کا ایڈیٹر بھی موجود تھا۔مہمانوں کے اعزاز میں مشن نے کافی پارٹی کا اہتمام کیا ہوا تھا۔ہال میں یورپ مشنز کی کتب کی نمائش لگی ہوئی تھی۔اجتماعی دعا کے ساتھ پریس کانفرنس شروع ہوئی۔سب سے پہلے ڈائر یکٹر ابو بکر نے نمائندگان کا تعارف کرایا۔پھر مکرم شیخ ناصر احمد صاحب نے سیکرٹری یورپ مشنز کی حیثیت سے ایک بیان پڑھ کر سنایا جس میں جماعت احمدیہ کی تاریخ اور یورپ میں تبلیغی مساعی اور اسلام کے یورپ میں روشن مستقبل پر روشنی ڈالی