تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 202
تاریخ احمدیت 202 میں سے چھ نے نہایت عمدہ سیکنڈ ڈویژن حاصل کی۔۔۔مختصر یہ کہ اللہ تعالیٰ کے فضل ورحم سے سال 67-66ء میں کالج نے ہر لحاظ سے نمایاں ترقی جلد 21 کی۔اور علاقہ بھر میں ایک نمایاں مقام پیدا کیا۔جس کا ذکر بعض احباب کی زبانی وقتاً فوقتاً سننے میں آتا رہا۔158 کالج نہایت تیز رفتاری کے ساتھ شاہراہ ترقی پر گامزن تھا کہ 12 جنوری 1972ء کو بھٹوحکومت نے نجی کالجوں کے قومیانے کے احکام صادر کر دئے۔جس پر یہ کالج بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا اور اس کے انتظام کے لئے مندرجہ ذیل دور کنی کمیٹی تشکیل کی گئی جس کا نام گورننگ باڈی رکھا گیا۔1۔چوہدری بشیر احمد صاحب دا تازید کا 2۔حاجی فیض احمد صاحب گھٹیالیاں