تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 200 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 200

تاریخ احمدیت 200 جلد 21 اکثر اوقات مقامی سکولوں اور کالجوں سے کبڈی کے میچ ہوتے رہتے ہیں۔خصوصاً اسلامیہ کالج بدوملہی اور نارووال سے ہمارے کبڈی کے مقابلے ہوئے اور پھر اتھلیٹک یعنی لمبی چھلانگ اور ہائی جمپ کے کھلاڑی بورڈ آف ایجوکیشن کے مقابلوں میں لاہور بھی بھیجے گئے جن میں بین الجامعی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی پوزیشن تیسری اور چوتھی رہی۔والی بال اور باسکٹ بال کے میچ مقامی طور پر ہوتے رہے۔اب کالج کی آخری مطبوعہ رپورٹ (67-1966 ) کا ایک اہم اقتباس دیا جاتا ہے۔اصل رپورٹ جناب مولوی محمد عثمان صاحب صدیقی پر نسپل تعلیم الاسلام کا لج گھٹیالیاں کے قلم سے تھی۔مختلف اوقات میں مختلف کھیل طلباء کو کھیلائے گئے۔ہاکی تو قریباً روزانہ ہی ہوتی رہی۔باسکٹ بال کی عمدہ پختہ گراؤنڈ طلباء کے لئے بہت دلچسپی اور دلکشی کا موجب رہی۔کبڈی کے میچز ہوتے رہے جن میں اکثر میچوں میں کالج کی ٹیم غالب رہی۔والی بال کھلانے کا پورا انتظام موجود ہے۔اور پسند کے طلباء اس کھیل میں حصہ لیتے رہے۔والی بال کے بھی چند میچز ہوئے اور باہر کی ٹیموں نے کالج کے میدان میں آکر رونق بخشی۔نارنگ ہائی سکول کی طرف سے والی بال کھیلنے کی دعوت پر کالج کی ٹیم نارنگ گئی اور میچ کھیلا۔جس میں کالج کی ٹیم فاتح رہی۔سالانہ کھیلیں پورے اہتمام سے کرائی گئیں۔اول اور دوم آنے والے طلباء کو CUPS اور کتب۔استعمال کی دیگر اشیاء بطور انعام دی گئیں۔کھیلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کا جلسہ ہوا جس میں انتظامیہ کے بعض ممبران بھی شامل ہوئے۔غرضیکہ اس میدان میں بھی کالج نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کے جسمانی قوی بھی چست و صحتمندر ہیں۔لائبریری۔اخبارات اور رسائل: ممبران سٹاف اور طلباء نے لائبریری سے بھر پور استفادہ کیا۔ریڈنگ روم میں فارغ اوقات میں طلباء بیٹھ کر مختلف اخبارات و رسائل مطالعہ کرتے رہے۔امروز۔پاکستان ٹائمنز۔الفضل۔لاہور تحریک جدید - انصار الله تو با قاعدہ کالج نے جاری کرائے ہوئے ہیں۔یہ رسائل ریڈنگ روم میں رکھے جاتے ہیں جن کو طلباء پڑھ کر فائدہ اٹھاتے ہیں۔علاوہ ازیں بعض دیگر تنظیموں کی طرف سے بھی نئے چھپنے والے رسائل کالج میں آئے۔سال گذشتہ میں لائبریری کے لئے کتب کا نیا سٹاک خریدا گیا۔اور معقول رقم لائبریری پر خرچ کی گئی۔لاہور سے ایشیا فاؤنڈیشن والوں سے مل کر کتب کی ایک کھیپ بطور عطیہ