تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 5
تاریخ احمدیت 5 جلد 21 جماعت احمد یہ شاعر در بار ریاسٹ پٹیالہ کی نظر میں : ریاسٹ پٹیالہ کے درباری شاعر محمدنذیر احمد صاحب نے مدیر الفضل“ کے نام مکتوب لکھا کہ ”جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے مسلمانوں میں ایک ایسی جماعت قائم کی ہے جس کا کام محض تبلیغ اسلام ہے۔علماً وعملاً تبلیغ اسلام۔احمدی فرقہ نہیں بلکہ ایک جماعت کا نام ہے۔جو مرزا صاحب کے بتائے ہوئے طریق پر چل کر دین کی روشنی دنیا کے مختلف اور دور دراز علاقوں میں پھیلا رہی ہے۔یہ راستہ بہت صبر آزما اور بے حد کٹھن ہے۔۔۔۔۔مرزا صاحب کے بارے میں میرا اعتقاد یہ ہے کہ ایسی عظیم المرتبت شخصیت کا اپنے آپ کو محمد رسول اللہ کا غلام کہنا اور اپنی اس غلامی پر فخر کرنا اس کی سچائی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔محمد عربی کے اس عظیم الشان امتی نے بعض ایسی روشن دلیلیں دنیائے مذہب کے سامنے رکھدی ہیں کہ جن کی موجودگی میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے سورج اور چاند کی درخشانی اور تابانی دنیا کے مختلف آب و ہوا ر کھنے والے علاقوں میں شرک اور کفر کی ظلمت سے بھرے ہوئے دلوں کی تاریک فضاؤں کو منور کئے بغیر نہیں رہ سکتی۔ایسے جوابی دلائل جو اس زمانہ کے معترضین (الاسلام ) کو ساکت کر سکیں۔یقیناً احمدیوں کے سوا کسی دوسرے فرقہ یا جماعت کے پاس موجود نہیں احمدی لٹریچر بھی مفید ہے لہذا بہتر اور مناسب تر امر یہ ہوگا کہ دامے درمے نہ سہی کم از کم قدمے سخنے ہی احمدی مبلغین اسلام کی مدد کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی مسجد ضرار کی بنیاد قائم نہ فرمائیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا دورہ مشرقی پاکستان: اوائل 1960ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم تعلیم وقف جدید نے جلسہ سالانہ مشرقی پاکستان میں شرکت فرمائی۔علاوہ ازیں آپ نے 11 فروری کو احمد نگر کی مخلص جماعت کو اخلاق اور قربانی کا معیار بڑھانے کی مؤثر تلقین کی۔اگلے روز آپ نے انگریزی دان طبقہ سے انگریزی میں خطاب فرمایا جسے بہت سراہا گیا۔حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل ربوہ میں : حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان دارالامان 15 فروری