تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 4
تاریخ احمدیت 4 جلد 21 صاحب نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔12۔چوہدری منور احمد صاحب ابن چوہدری ظفر علی صاحب بی اے (صدر جماعت احمدیہ گکھڑ منڈی) نے سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے امتحان میں یونیورسٹی میں پانچویں اور ان کی بہن فہمیدہ صاحبہ نے ایم اے سوشیالوجی (SOCIALOGY) میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔13 مكرم عرفان الحق صاحب (ابن محترم جناب ڈاکٹر محمد عبدالحق صاحب لاہور ) پنجاب یو نیورسٹی کے ایم اے اکنامکس کے امتحان میں یونیورسٹی بھر میں اول رہے۔14 محترمہ طاہرہ نسرین صاحبہ بنت نثار احمد صاحب فاروقی بی ایس سی کے امتحان میں 500 میں سے 430 نمبر حاصل کر کے پشاور یونیورسٹی میں نہ صرف اوّل آئیں بلکہ نیاریکارڈ قائم کیا۔15۔چوہدری محمد سلطان اکبر صاحب ربوہ ایم اے عربی کے امتحان میں یو نیورسٹی میں سوئم ہے۔16 تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے طالب علم جناب حمید احمد خان صاحب ( ابن خان عبد الحمید خان صاحب آف ویرووال ) پری میڈیکل ایف اے کے امتحان میں بورڈ میں اول قرار پائے اور اعجاز الحق قریشی صاحب (ابن مکرم عزیز احمد قریشی صاحب ضلع مظفر گڑھ) نے آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔17۔ولی الرحمن صاحب ( ابن میجر ڈاکٹر محمد عبد الرحمان صاحب) پشاور یونیورسٹی سے ایف ایس سی نان میڈیکل کے امتحان میں 458 نمبر لے کر دوم رہے۔18 تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے ناصر احمد صاحب پروازی ( فرزند اکبر مولانا احمد خان نیم سابق مجاہد بر ما ناظر اصلاح وارشاد مقامی ربوہ ) ایم اے اُردو میں یو نیورسٹی میں دوم رہے۔19۔جامعہ کی والی بال کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیت لی۔20۔ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودہا کے تحت تعلیم الاسلام کالج ربوہ نے باسکٹ بال کی چیمپئن شد جیت لی۔21 تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے آل پاکستان کالجیٹ انگریزی مباحثہ میں ٹرافی جیت لی۔22۔جناب ملک برکت اللہ صاحب نے ایف ای ایل کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی اور گورنر پاکستان ملک امیر محمد خان صاحب نواب آف کالا باغ سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔