تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 3 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 3

تاریخ احمدیت 3 جلد 21 نے صاحبزادہ مرزار فیق احمد صاحب کا نکاح سیدہ فریدہ صاحبہ ( بنت سید عبدالجلیل شاہ صاحب) سے گیارہ سور و پیہ حق مہر پر پڑھا۔حضرت مصلح موعود نے دعا کرائی۔نونہالان احمدیت کے اعزاز اور شاندار کامیابیاں : 1۔نائیجیریا کے مخلص احمدی سر بیما بالا صاحب ملکی انتخابات میں کامیاب ہو گئے۔2 تعلیم الاسلام کالج کے طارق باجوہ صاحب اور محمود جمالی صاحب یو نیورسٹی باسکٹ بال ٹیم کے لئے منتخب ہو گئے۔3۔آل پاکستان گورنمنٹ کالج سرگودہا کے انٹر کالجیٹ مباحثہ میں تعلیم الاسلام کالج یونین کے مقر رعبدالسمیع صاحب ابن مولانا ابوالبشارت مولوی عبدالغفور صاحب فاضل نے دوسرا انعام حاصل کیا۔-4 امسال بھی تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ٹیم کشتی رانی کے یونیورسٹی ٹورنا منٹ میں چیمپئین قرار پائی کالج مسلسل گیارہ سال تک یہ اعزاز حاصل کرتا رہا۔5۔گورنمنٹ کالج میرپور کے آل پاکستان انٹر کالجیٹ اُردو اور انگریزی مباحثوں میں تعلیم الاسلام کالج کے مقرر عبدالسمیع صاحب انگریزی مباحثہ میں اول اور اردو مباحثہ میں دوم رہے نیز محی الدین صاحب اکبر انگریزی مباحثہ میں سوم اور نعیم احمد صاحب نے اردو میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔6۔صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب نے پاکستان ریڈ کراس کے سیکرٹری جنرل صفدر علی خان صاحب کو ان کی سنہری خدمات کے صلہ میں ستارہ خدمت کا خطاب عطا فر مایا۔7۔چوہدری نذیر احمد صاحب باجوہ سیالکوٹ بارایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے۔8۔جامعہ نصرت ربوہ کی طالبہ مبشرہ مسلمی صاحبہ ( بنت اخوند ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب سندھی ) ثانوی تعلیمی بورڈ اُردو کے سالانہ مقابلہ مضمون نویسی میں اول رہیں اور یکصد روپیہ انعام کی حقدار پائیں۔9 ارشد محمود احمد صاحب ( ابن قریشی محمد احق بسمل صاحب) سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس کے امتحان یو نیورسٹی میں اول اور سلیم الدین اختر صاحب ( ابن مکرم چوہدری علیم الدین صاحب آف چنیوٹ) دوم قرار پائے۔10 - لطیف احمد خان صاحب ( ابن حضرت صوفی غلام محمد صاحب) طالب علم گورنمنٹ ہائی سکول پارہ چنار میٹرک میں 686 نمبر لے کر فرنٹیئر ریجن کے تمام مدارس میں اول رہے۔11۔پشاور کے احمدی جوان مبشر احمد صاحب میٹرک میں پشاور یونیورسٹی میں دوم اور مبارک احمد