تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 68
تاریخ احمدیت 68 دوسری تقریر اس کالج میں ”اسلام اور کمیونزم“ کے موضوع پر تھی اس میں تمہیدی طور پر اسلام کی امتیازی خصوصیات رواداری مساوات اور تمام انبیاء پر ایمان کے بعد اسلام کے اقتصادی نظام کے برتر ہونے کے ساتھ کمیونزم کے نقائص کو اچھی طرح واضح کیا گیا۔ہر دو تقاریر کے بعد طلبہ نے اسلام کا نظریہ نجات، کفارہ مسیح اور الوہیت مسیح ، نیز زکوۃ ، وراثت اور سود کی ممانعت کے بنیادی اقتصادی اصولوں کے متعلق بھی مختلف سوالات کئے جن کے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تسلی بخش جواب دیئے گئے۔”اسلام اور کمیونزم کی تقریر طلبہ کی خواہش پر خاکسار سائیکلو سٹائل کر کے لے گیا تھا۔جو تمام طلبہ اور طالبات میں تقریر سے پہلے تقسیم کر دی گئی تھی۔تیسری تقریر PREMPEH کالج کماسی کے ستر اسی انٹرمیڈیٹ کے عیسائی طلبہ میں مسیح قرآن میں“ کے موضوع پر کی جس میں مسیح کی صلیبی موت کے متعلق قرآنی نظریہ قرآنی آیات سے پیش کرنے کے بعد اس کی تصدیق بائیل سے تفصیلی حوالہ جات سے کی۔اس تقریر کی بھی سائیکلو سٹائل کا پیاں تمام طلبہ اور یورپین سٹاف کے بعض ممبران میں تقریر سے پہلے تقسیم کر دی تھیں۔اس موقع پر صدارت کے فرائض انگریز پادری پرنسپل کالج نے سرانجام دیئے۔تقریر کے بعد اس سوال کے بنیادی اعتقادات کی وجہ سے سوالات وجوابات کا سلسلہ جاری رہا۔تیسری رپورٹ چوتھی تقریر گورنمنٹ سیکنڈری سکول کے مسلم طلبہ وطالبات میں ہوئی۔اس تقریر کا انتظام انٹرمیڈیٹ کے زیر تبلیغ غیر احمدی طالب علم نے کیا تھا۔اس طرح پچاس ساٹھ طلبہ میں اسلام کی اصل تصویر جو سلسلہ عالیہ احمدیہ پیش کرتا ہے۔بیان کرنے کی توفیق ملی۔تقریر کے بعد حسب معمول سوالات و جوابات کا سلسلہ غیر معمولی طور پر ایک گھنٹہ جاری رہا۔پانچویں چھٹی اور ساتویں تقریر احمد یہ سیکنڈری سکول کی تین کلاسوں میں علیحدہ علیحدہ ہوئی۔ان تقاریر میں تثلیث ، الوہیت مسیح مسیح کے صلیب پر فوت نہ ہونے کے اسلامی نظریہ کو بائیبل کے حوالہ جات سے ثابت کیا گیا۔طلبہ میں تمہیں مسلمان طلبہ تھے۔ڈیڑھ سو سے زیادہ عیسائی طلبہ تھے۔تقاریر کے بعد سوالات کے جوابات دیئے گئے اور مسیح کی آمد ثانی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وجود باجود میں پورا ہونا ایک کلاس میں بیان کیا۔جلد 21