تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 624 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 624

تاریخ احمدیت 624 جلد 21 اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور نمائندگان پریس کے سوالوں کے جواب دیئے اس کانفرنس کا ذکر ریڈیو کے علاوہ 40 اخبارات نے کیا ایک اخبار De Noor Oster نے لکھا۔یہ پاکستانی مشنری (امام مسجد ہالینڈ ) ان بہت سے پاکستانی مشنریوں میں سے ایک ہیں جو جماعت احمدیہ کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں اسلام کی تبلیغ اور اسلام کے متعلق صحیح نظر یہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے بھیجے جاتے ہیں۔مسلمانوں میں یہی ایک منظم جماعت ہے جس نے ایک نظام کے تحت تبلیغ اسلام کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے مسجد کے ہال میں جو دنیا کا نقشہ لٹکا ہوا ہے اس پر ایک نگاہ ڈالنے سے یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ کس طرح دنیا کے 66 تمام اطراف میں جماعت احمدیہ کے مبلغین سرگرم عمل ہیں۔“ کانفرنس کے روز ایک ڈچ خاتون نے اسلام قبول کیا۔2۔ہیگ اور ہیگ سے باہر مختلف جگہوں سے وفود مشن میں آتے رہے چنانچہ ڈچ ایر فورس کے 20 افراد مسجد میں آئے جنہیں جماعتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا اور جن سے ایک گھنٹہ تک تبادلہ خیالات ہوا ایک موقعہ پر ایمسٹر ڈم کی مشہور انجمن Anne Frank کے 25 افراد مسجد میں آئے ان سے دو گھنٹے تک مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب کا تبادلہ خیالات ہوا۔حافظ قدرت اللہ صاحب نے انٹر نیشنل ہیلپ سروس کے گروپ کی دعوت پر اسلام کے بارہ میں نصف گھنٹہ تقریر کی اور سوالوں کے جواب دیئے اسیطرح ڈ لفٹ میں نو جوانوں کی سوسائٹی میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دیئے۔ہیگ کی مذہبی انجمن میں تقریر کی۔اوترخت یو نیورسٹی کے طلبہ کی دعوت پر 80 طلبہ کی مجلس میں اسلام کے بارہ میں تقریر کے بعد سوالوں کے جواب دئیے آپ نے اینٹی الکوحل انجمن کی مجلس میں اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور سوالوں کے جواب دیئے۔مکرم صلاح الدین خان صاحب نے اوترخت یو نیورسٹی کی 60 طالبات اور لائیڈ جان یونیورسٹی کے 20 طلبہ کے سامنے تقاریر کیں نیز لائیڈ جان اور انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کلب میں سوالوں کے جواب دیئے۔ایک پمفلٹ ”اسلام کا پیغام دس ہزار کی تعداد میں چھپوایا گیا اس عرصہ میں 2 افراد نے بیعت کی۔برٹش گی آنا 344 8 جنوری 1962 ء سے نیوایمسٹرڈم برپائس میں ایک احمد یہ ہائی سکول کھولا گیا۔برٹش گی آنا میں