تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 614 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 614

تاریخ احمدیت 614 جلد 21 15-ھلویا۔21 اپریل کو تبلیغی جلسہ ہوا مولانا بشیر احمد صاحب نے تقریر کے علاوہ سوالوں کے جواب دیئے نیز سید غلام ہادی صاحب نے تقریر کی۔یہ جلسہ ھنود کی بستی میں منعقد ہوا۔16- خوردہ۔22 اپریل کو ایک تبلیغی جلسہ ہوا مولانا بشیر احمد صاحب کے علاوہ سید فضل الرحمن صاحب قائمقام امیر نے خطاب کیا۔B10 محکمہ تعلیم کے افسران کی ربوہ میں آمد 1- محترم انور عادل صاحب سیکرٹری تعلیم حکومت مغربی پاکستان 18 مارچ 1962ء کو تعلیم الاسلام کالج یونین کی درخواست پر ربوہ تشریف لائے اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: بلا شبہ آپ کا یہ تعلیمی ادارہ اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے وہ ماحول میسر ہے جسے ہم صحیح معنوں میں تعلیمی ماحول کہہ سکتے ہیں۔یہاں دھیان بٹانے اور توجہ ھٹانے والی بے مقصد قسم کی غیر معمولی مصروفیات ناپید ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس خالص تعلیمی ماحول میں حصول تعلیم اور کردار سازی کے نقطہ نگاہ سے آپ کو یہاں ایک بھر پور زندگی بسر کرنے کا زریں موقعہ حاصل ہے اور آپ لوگ سیرت وکردار کے یکساں سانچوں میں ڈھلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔یہ علیمی ادارہ صحیح خطوط پر گامزن ہوتے ہوئے ابھی بہت ترقی کرے گا اسے مثالی راہنمائی اور مثالی نگرانی حاصل ہے آپ کے پرنسپل ( محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے) جسطرح اس کی راہنمائی اور نگرانی کا فرض ادا کر رہے ہیں اس کی مثال ایسی ہی ہے جس طرح ایک باپ اپنے بچوں کی راہنمائی اور نگرانی کرتا ہے اور ہمہ وقت انکی فلاح و بہبود میں ہی لگا رہتا ہے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ کے پرنسپل صاحب اپنے سٹاف کی مدد سے نو جوانوں کو نہ صرف مثالی طلبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں بلکہ ان کی کوشش یہ ہے کہ وہ ساتھ کے ساتھ مثالی شہری بھی بنیں آپ طلبہ کا یہ فرض ہے کہ آپ ان کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں تا انکی یہ مساعی بار آور ثابت ہوں“۔20 2۔اسی تاریخ کو میاں محمد عبد العزیز صاحب ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز ربوہ تشریف لائے اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا :- تعلیم دینے اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے استاد اور شاگرد میں ایسے ہی تعلق کی ضرورت ہوتی ہے جیسا تعلق باپ اور اسکی اولا د میں ہوتا ہے۔سو مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہی جذبہ یہاں کارفرما دیکھا ہے۔۔۔۔۔۔یہ امر بھی میرے لئے خاص طور پر خوشی کا موجب ہوا ہے کہ آپ کے ہیڈ ماسٹر صاحب بڑی توجہ اور رہنمائی کے ساتھ آپ کو تعلیم دینے اور آپ