تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 606
تاریخ احمدیت 606 جلد 21 جملہ کالجوں میں نمایاں امتیاز حاصل کیا۔25- مکرم رشید احمد صاحب ارشد (ابن مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب مولوی فاضل پنشنز ا کال گڑھ ضلع گوجرانوالہ) نے ایم اے انگلش کے امتحان میں یو نیورسٹی میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔26- مکرم محمود احمد صاحب قریشی ( ابن مکرم محمد اسمعیل صاحب معتبر نائب قائد خدام الاحمدیہ لاہور بی اے سپلیمنٹری امتحان منعقدہ اکتوبر 1962ء میں یو نیورسٹی میں اول آئے۔200 اولین احمدی بھکشو مبلغ 297 سید نا حضرت مصلح موعود نے ایک دفعہ اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ جس طرح بدھ قوم میں بھکشو اپنے عقائد کی تبلیغ کے لئے قربانی کرتے ہیں اسی طرح احمدی نو جوانوں کو بھی اشاعت اسلام کے لئے آگے آنا چاہیئے۔اس خواہش کی تکمیل میں سب سے پہلے جن نو جوانوں نے اپنی زندگی اس رنگ میں وقف کی وہ در ویش قادیان محمد یوسف صاحب زیر وی تھے جو درویشانہ دور میں سب سے پہلے بدھ مت کے طریق پر احمدی بھکشو مبلغ بنے اور بھارت میں چھ سال تک رضا کارانہ ور پر فریضہ تبلیغ بجالاتے رہے اور مرکز سے کسی قسم کا کوئی گزارہ نہیں لیا۔البتہ جنوری 1962 ء سے ان کا درویشی وظیفه از سرنو جاری کر دیا گیا اور وہ دوبارہ قادیان میں ہی مقیم ہو گئے۔200 299۔بھارت کی اہم شخصیتوں کی خدمت میں پیغام حق اور لٹریچر کی پیشکش 1 - ہندوستان کے وزیر خزانہ شری مرار جی ڈیسائی 10 جنوری 1962 ء کو بٹالہ تشریف لائے اور تقریر کی اس موقع پر مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب امیر جماعت احمدیہ قادیان نے موصوف کو خوش آمدید کہا اور انکی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا آپکے علاوہ بھی بعض اصحاب کولٹر پچر دیا گیا 100 اس جماعتی کوشش کو سراہتے ہوئے مولانا عبد الماجد صاحب دریا آبادی نے 2 فروری 1962 ء کے صدق جدید میں لکھا ” مجمع ظاہر ہے ہزاروں کا ہوگا اور اس میں اسمبلی کے ممبر، پارلیمنٹ کے ممبر اور معززین و تعلیم یافتہ سب ہی شامل ہونگے ایسے موقعوں پر ہمارے اپنے حضرات اصل حق فرما ئیں کہ کتنی بار انہوں نے اس جرات و مستعدی ، جوش تبلیغ اور فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے۔17-2 فروری 1962ء کو کانگرس کمیٹی کے زیر اہتمام غلہ منڈی قادیان میں ایک جلسہ ہوا جس میں سردار امر سنگھ صاحب دو سانجھ سابق جنرل سیکرٹری گوردوارہ پر بندھک کمیٹی امرتسر و ایڈٹیر روزنامه ’اجیت‘ جالندھر خاص طور پر شریک ہوئے اس موقع پر جلسہ سے قبل محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب