تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 607
تاریخ احمدیت 607 جلد 21 ناظر دعوۃ و تبلیغ نے موصوف کی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا۔23-3 فروری 1962ء کو وزیر اعلی اڑیسہ آنریبل بیجہ نند پٹنا ئیک اپنے رفقاء کے ہمراہ کیرنگ تشریف لائے جماعت احمد یہ کیرنگ کی بہت بڑی تعداد نے آپکا پر جوش استقبال کیا۔اس موقع پر جلسے میں کیرنگ کے مبلغ سید محمد موسیٰ صاحب نے اپنی تقریر میں بتایا کہ جماعت احمد یہ ہمیشہ گورنمنٹ کی وفادار رہی تقریر کے بعد آپ نے وزیر اعلیٰ کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا جو موصوف نے خوشی سے قبول کیا۔4 19 مارچ 1962ء کو بھووان تحریک کے مشہور لیڈر آچار یہ دونو بھاوے کے ساتھی سروودے لیڈر شری کانتے جی آپٹے دورے پر قادیان تشریف لائے انہوں نے قادیان کے مقدس مقامات کی زیارت کے بعد از ان مہمان خانہ میں احباب کے سامنے تقریر کی جس میں حضوراکرم کا عقیدت مندی سے ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے بگاڑ کا جو نقشہ نبی صاحب کے زمانہ میں تھا وہی اب بھی نظر آ رہا ہے اسوقت بھی دنیا کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تھے آپ نے لوگوں کے دلوں کی اصلاح کے ساتھ دنیا کے ان ٹکڑوں کو جوڑ دیا اب بھی ضرورت ہے کہ دلوں کو جوڑا جائے“ محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے جوابی تقریر میں نہایت دلکش انداز میں موصوف کو اسلام واحمدیت سے روشناس کرایا اور آپکی خدمت میں اسلامی لٹریچر پیش کیا۔5- کالی کٹ میونسپل کونسل کے زیر اہتمام ایک تعلیمی وصنعتی نمائش لگائی گئی اس موقعہ پر جماعت احمدیہ نے بھی ایک جاذب نظر سٹال کھولا۔روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سٹال سے کتب خریدتے اور جماعت کے بارہ میں معلومات حاصل کرتے رہے نمائش کا افتتاح 8 اپریل کو آنریبل جسٹس ٹی کے جوزف نے کیا افتتاحی تقریب کے بعد جب وہ جماعت کے سٹال میں تشریف لائے تو مولانا عبداللہ صاحب فاضل مبلغ کیرالہ نے انکی خدمت میں قرآن کریم انگریزی اور دیگر کتب کا تحفہ پیش کیا جسکو موصوف نے بخوشی قبول کیا۔اسی طرح اس موقع پر کیرالہ کے وزیر صنعت کے اے دامو در مین اور بعض دیگر معززین کو بھی لٹریچر دیا گیا۔806 جناب حمید نظامی کی المناک وفات 304 اخبار ” نوائے وقت“ لاہور کے بانی و مدیر تحریک پاکستان کے مجاہد صف اول کے رہنما اور صحافی جناب حمید نظامی جن کی پوری عمر قیام و تعمیر پاکستان اور جماعت احمدیہ کی خدمات کے برملا اور بے باکانہ اظہار میں گذری اس سال 25 فروری 1962 ء کو داغ مفارقت دے کر مولائے حقیقی کو جاملے۔