تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 584
تاریخ احمدیت 584 داعی اجل کو لبیک کہا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ کی وفات پر لکھا:۔مرحوم ایک بہت نیک اور مخلص کم گو بزرگ تھے۔قادیان کے زمانہ میں مرزا صاحب صدرانجمن احمدیہ کے صنعتی سکول ( درزی خانہ) کے سالہا سال انچارج رہے اور اب کچھ عرصہ ہوا پاسپورٹ حاصل کر کے قادیان کی زیارت کے لئے قادیان تشریف لے گئے تھے اور وہاں بیمار ہو کر لمبا عرصہ صاحب فراش رہے۔چند دن ہوئے ان کے لڑکے مرزا عبداللطیف صاحب درویش قادیان انہیں بیماری کی حالت میں ربوہ پہنچا گئے تھے چنا نچہ آج ان کا انتقال ہو گیا مرحوم کی دوسری بیوی حضرت مولوی عبد اللہ صاحب سنوری کی پوتی ہیں۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم ترین رفقاء میں سے تھے۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت کرے اور پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو۔2 حضرت میاں جان محمد صاحب پوسٹ مین قادیان 66 ولادت 1882۔بیعت 1897۔وفات 29 اگست 1962 ء۔226 جلد 21 آپ سالہا سال تک قادیان میں بطور پوسٹ مین کام کرتے رہے بہت خوش خلق ، ملنسار اور دعا گو بزرگ تھے احمدیت سے والہانہ محبت رکھتے تھے۔27 اولاد میاں محمد دین صاحب حجام لاہور میاں احمد جان صاحب ٹیلر ماسٹر حضرت قاری غلام مجتبی صاحب چینی متوطن رسول پور ضلع گجرات ولادت 1870ء۔بیعت 1906 ء۔وفات 24 اکتوبر 1962ء۔آپ جماعت احمد یہ ہانگ کانگ کے بانی ارکان میں سے تھے۔مولا نا شیخ عبدالقادر صاحب مربی سلسلہ احمدیہ تحریر فرماتے ہیں:۔حضرت قاری صاحب موصوف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کے رہنے والے تھے اکتوبر میں وکٹوریہ جیل ہانگ کانگ ( چین ) چیف وارڈن کے عہدہ سے ریٹائر ڈ ہو کر قادیان میں سکونت اختیار لی اور تقسیم برصغیر تک وہیں رہے۔اس کے بعد ایک لمبا عرصہ لاہور میں رہائش رکھی اور