تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 579
تاریخ احمدیت 579 جلد 21 5- حاجی شیخ عبد اللطیف صاحب مولوی فاضل ( سابق قائد خدام الاحمدیہ وسیکرٹری امور عامه لائل پور (فیصل آباد) 6- شیخ عبدالغفور صاحب تاجر 7- شیخ عبدالمجید صاحب تاجر ( سابق ناظم تربیت واصلاح لائل پور شہر فیصل آباد ) 8- محترمہ امتہ الحکیم صاحبہ (اصلیہ شیخ طاہر احمد صاحب ابن حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ وامیر جماعت احمد یہ ضلع فیصل آباد ) 0 حضرت پیر محمد عبد اللہ صاحب ہاشمی گولیکی گجرات ( وفات یکم اپریل 1962 ء ) آپ نے اپنے والد حضرت پیر غلام غوث محمد 200 صاحب کے ہمراہ حضرت مسیح موعود کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔جماعت احمد یہ گولیکی کے انتھک کارکن نڈر مبلغ اور عبادت گزار بزرگ اور حلیم و بردباری کا چلتا پھرتا پیکر تھے۔پوری عمر قرآن کریم کی خدمت میں گذاری آپ کے ذریعہ کئی مرد عور تیں اور بچے زیور قرآن سے آراستہ ہوئے۔سیدنا حضرت مصلح موعود کے ساتھ نہایت درجہ عقیدت رکھتے تھے پانچوں نمازیں اور تہجد بھی بیت الذکر میں ادا فر ماتے تھے۔نماز پڑھانے کے بعد بڑی محبت سے جائزہ لیتے کہ کون نماز پڑھنے نہیں آیا۔جب تک اس کی غیر حاضری کا سبب معلوم نہ ہو جاتا ان کا دل مطمئن نہ ہوتا۔مرحوم کے ہاں چھ بچے پیدا ہوئے پانچ لڑکے اور ایک لڑکی۔لڑکے آپ کی زندگی میں ہی فوت ہو گئے۔ایک لڑکی یادگار چھوڑی جو مولوی محمد اعظم صاحب بوتا لوی کی اہلیہ ہیں۔200 حضرت چوہدری غلام سرور صاحب نمبر دار چک 1-55/2 اوکاڑہ ولادت 1883 ء دستی بیعت 1902 ء وفات 17 جون 1962 ء 210 209- آپ حضرت نواب محمد الدین صاحب کے چھوٹے بھائی اور چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ مجاہد تحریک جدید انچارج مشن انگلستان و سوئٹزر لینڈ) اور میجر شریف احمد صاحب باجوہ ( انچارج مشن انگلستان وامریکہ ) کے چچا تھے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پہلی بارمئی 1902ء میں حاضر ہوئے جبکہ حضور کی طبیعت در دگردہ کی تکلیف سے ناساز تھی۔بیماری اس درجہ شدید تھی کہ گو یا حضرت مسیح علیہ السلام کا واقعہ صلیب جو پورا موت کا نمونہ تھا پیش آ گیا اسی دوران 11 مئی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے درازی عمر اور فتح ونصرت کی بشارتوں پر مشتمل یہ وحی ہوئی:۔