تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 317
تاریخ احمدیت اولاد 317 سید محمد یوسف شاہ صاحب ( مدفون بہشتی مقبره) سید محمد سلمان شاہ صاحب ربوه سید عبدالرفیق شاہ صاحب کراچی سید عبدالرشید صاحب مرحوم سید عبد السلام شاہ صاحب مرحوم سابق معلم وقف جدید سید عبداللطیف شاہ صاحب لنڈن حضرت سید محمد علی شاہ صاحب کا ٹھ گڑھی جلد 21 ولادت 1 186 ء۔بیعت 1903 ء۔وفات 18 جنوری 1961 ء بعمر قریباً سوسال حضرت شاہ صاحب پُر جوش داعی الی اللہ تھے۔آپ کے ذریعہ نہ صرف کا ٹھ گڑھ میں جماعت کی ترقی ہوئی بلکہ اس کے اردگرد بھی کئی نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔آپ صاحب کشف والہام تھے۔تلاوت قرآن اور ذکر الہی آپ کی روح کی غذا تھی۔حضرت مسیح موعود کی کتابوں کا با قاعدہ مطالعہ کرتے تھے۔حضرت مصلح موعود کے عاشق صادق تھے۔سرکاری ملازمت کے دوران پہلے ریاست جموں و کشمیر میں پھر ضلع لدھیانہ اور ریاست پٹیالہ میں رہے۔ازاں بعد ہجرت کر کے قادیان آگئے اور 1926 ء سے لے کر 1941 ء تک انسپکٹر بیت المال کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔اولاد محترمہ (اہلیہ حمد یوسف علی صاحب چک L-135/16 تحصیل خانیوال) حضرت ڈاکٹر حافظ بدرالدین صاحب ایم بی بی ایس ولادت 1898ء۔وفات 30/31 جنوری 1961ء86 سلسلہ احمدیہ کے نہایت مخلص، متقی اور جاں فروش مجاہدوں اور ممتاز اور فدائی خادموں میں سے تھے۔آپ نے بحیثیت ڈاکٹر دنیا کے متعدد ممالک میں انسانیت کی جو عظیم الشان خدمات انجام دیں وہ اپنی جگہ پر قابل قدر ہیں مگر ان کا سب سے نمایاں وصف اپنے فن طبابت تبلیغ اور اخلاق سے روحانی مریضوں