تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 316
تاریخ احمدیت اولاد 316 جلد 21 1 محترم مہتہ عبدالقادر صاحب -2 محترمہ امۃ الرحیم خانم صاحبہ ( بیگم حضرت مرزا برکت علی صاحب انجینئر نعمانیہ (عراق) -3 محترم مہتہ عبدالرزاق صاحب (پریس فوٹو گرافر کراچی ) -4 محترم مہتہ عبد الخالق صاحب سابق مشیر معدنیات حکومت مشرقی پاکستان حال لاہور مصنف "MEMORIES OF FIELD GEOLOGIST" 5 محترم عبدالسلام صاحب ڈرلنگ انجینئر حضرت سید محمد فاضل شاہ صاحب ( آف پنجوڑ یاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات) ولادت 1876ء۔بیعت 1904 ء وفات 17 جنوری 1961 ء81 آپ کوئٹہ میں آرمی سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مضمون پڑھا اور حضرت مسیح موعود کی خدمت میں بذریعہ خط بیعت کی درخواست کی۔حضور نے اپنے دست مبارک سے قبولیت بیعت کا خط تحریر فرمایا۔بیعت کے بعد آپ نے دوسرے لوگوں کو پیغام حق پہنچانا شروع کر دیا اور کئی ایک لوگ احمدی ہونے کے لئے تیار ہو گئے۔آرمی کے ہندوستانی آفیسروں کو پتہ چلا تو وہ آپ کی مخالفت کے در پے ہو گئے۔برطانوی آفیسروں کے پاس آپ کی شکایت کی گئی اور آپ کو بالآخر مجبوراً ملا زمت سے علیحدہ ہونا پڑا۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ ارشاد کہ ” خدا تعالیٰ مومن کو اکیلا نہیں چھوڑتا بار ہا تجربہ میں آیا۔جنوبی ہندوستان میں جہاں آپ مقیم رہے آپ بعض ایسے مقامات میں تشریف لے گئے جہاں کوئی احمدی نہ ملتا تھا۔لیکن خدا کے فضل سے تھوڑے عرصے کے بعد ہی کوئی نہ کوئی احمدی آپ کو ضرور مل جاتا۔حضرت شاہ صاحب در ولیش منش، حلیم، صابر اور خاموش طبع بزرگ تھے۔پوری عمر سادگی میں گزری۔حضرت مصلح موعود سے انتہائی محبت اور عقیدت تھی اور حضور کے احسانات اور مشفقانہ سلوک کا ہمیشہ ذکر فرماتے رہتے تھے اور حضور کے خطابات اور تحریرات کو پڑھوا کر سننے کے لئے ہمیشہ بے تاب رہتے تھے۔تقسیم ہند سے چار پانچ سال قبل ہجرت کر کے قادیان میں سکونت پذیر ہوئے۔بعد ازاں سیالکوٹ اور راولپنڈی پھر کراچی میں رہے۔شروع 1960 ء میں ربوہ آگئے اور یہیں انتقال کیا۔