تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 21 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 21

تاریخ احمدیت 21 وقت تک وہاں سے نہ ٹلا۔تیسری تقریر کا اہتمام ہم نے 27 اکتوبر کو ہمبرگ میں کیا۔عنوان ”اسلام میں عورت کا مقام تھا با وجود موسم حد درجہ خشک ہو جانے کے حاضری ہماری تو قعات سے بہت بڑھ کر تھی بلکہ ہماری نشستوں کا اہتمام حاضرین کی تعداد کے مقابل پر کم رہا۔متواتر ایک گھنٹہ تک خاکسار نے اسلام میں عورت کا مقام کو قرآن کریم اور حدیث کی روشنی میں پیش کیا جسے حاضرین نے نہایت دلچسپی سے سنا۔شادی تعد دازدواج ، طلاق ، ورثہ اور پردہ سے متعلق بڑی شرح وبسط سے اسلام کا نقطہ نظر پیش کیا۔چنانچہ سوال و جواب کے وقفہ میں مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی ( جن کی تعداد کسی طرح بھی مرد حاضرین سے کم نہ تھی) ان مسائل کے بارہ میں سوال کئے۔بعد ازاں لٹریچر تقسیم کیا گیا اور مسجد اور طریق عبادت کے متعلق دلچسپی رکھنے والوں کو برادرم منیر الدین م صاحب نے معلومات بہم پہنچائیں اور میٹنگ کے انتظامات کے لئے پورا پور از ور دیا۔اس تقریر کے سننے والوں میں جہاں کئی ایک دیگر معزز اصحاب تشریف لائے ہوئے تھے۔وہاں ہمبرگ کے ایک مشہور پادری بھی موجود تھے جنہوں نے اس موقعہ پر تو اپنا تعارف نہ کروایا لیکن بعد میں انہوں نے ایک خط اپنے جاننے والے مسلمان دوست کو لکھا۔جس میں ذکر کیا کہ آپ ایک عرصہ سے اس بات پر اصرار کر رہے تھے کہ مسجد ہمبرگ کی مجالس میں شرکت کروں۔تو آپ کی اطلاع کے لئے لکھ رہا ہوں کہ میں 27 اکتوبر کی مجلس میں حاضر تھا۔اور میں محترم چوہدری عبداللطیف صاحب کی تقریر اور شخصیت سے اس درجہ متاثر ہوا ہوں کہ مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ اس سے قبل کیوں نہ میں مسجد میں حاضر ہوا اور آئندہ وہاں پر باقاعدگی سے جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔مجھے بحیثیت ایک پادری ہونے کے مذہبی حالات کی دقتوں کا اندازہ ہے۔لیکن اس روز کی تقریر سے مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک دقیق مسئلہ کو بڑی خوبی سے بیان کیا گیا اور مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی باک نہیں کہ میں نے ان کی تقریر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔“ ڈنمارک ڈنمارک کی ایک علمی مجلس نے خاکسار کو اسلام حقیقت میں“ کے موضوع پر تقریر کرنے کی دعوت دی۔مورخہ 13اکتوبر کو ” کوپن ہیگن کے مقام پر اس تقریر کا اہتمام کیا گیا۔ڈینیش جلد 21