تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 245 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 245

تاریخ احمدیت 245 بک ڈپو کا یہ سال گذشتہ تمام سالوں بلکہ سلسلہ احمدیہ کی تاریخ میں پہلا سال ہے جبکہ ہماری نئی کتابیں ایک قلیل وقت میں ہی کئی کئی ہزار کی تعداد میں چھپیں اور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئیں اور مزید خوشی یہ ہے کہ اس تعداد میں سے کافی حصہ غیر احمد یوں اور غیر مسلموں نے بھی خریدا اور پڑھا اور احمد یہ علم کلام سے روشناس ہوئے اور ان کتابوں کے باعث احباب کی وہ شکایت بھی اس سال رفع کر دی کہ کتابیں گراں فروخت ہوتی ہیں کیونکہ اس سال جو کتا میں شائع ہوئی ہیں وہ اتنی ارزاں فروخت کی گئی ہیں کہ اتنی قیمت پر کوئی تاجر کتب فروخت کر ہی نہیں سکتا۔جلد 21 مئی 1928 ء سے جون 1938 ء تک آپ متعد د نہایت اہم عہدوں پر فائز رہے اور سلسلہ احمدیہ کی شاندار خدمات بجالاتے رہے۔مثلاً قائم مقام ناظر امور عامه، قائم مقام ناظر تعلیم وتربیت، نائب ناظر تعلیم و تربیت، ناظر امور عامه، قائم مقام ناظر امور خارجہ - 20 اکتوبر 1934 ء میں احراری شورش زوروں پر تھی اور انگریزی حکومت کے بعض اعلیٰ حکام بھی جماعت احمدیہ کی شدید مخالفت پر تلے ہوئے تھے۔اس فتنہ کے سد باب کے لئے حضرت مصلح موعود نے ایک شعبہ خاص قائم کیا اور اس کا ناظم بھی حضرت میاں صاحب ہی کو نا مزد فر مایا۔مولوی ظفر محمد ظفر صاحب مولوی فاضل کو اس شعبہ میں آپ کے ماتحت عرصہ تک کام کرنے کا موقع ملا۔انکا بیان ہے: 237 حضرت میاں صاحب۔۔۔اکثر اوقات دفتر ٹائم کے بعد بھی اپنے کام میں دیر تک مصروف رہتے تھے۔انہیں یہ کبھی بھی خیال نہیں آتا تھا کہ دفتر کب لگتا ہے اور کب بند ہوتا ہے۔بلکہ آپ کے پیش نظر ہمیشہ کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اورضروری امور کو پورے طور پر سرانجام دینا ہوتا تھا۔28 آپ نے اس بیدار مغزی ، حسن تدبر اور ذہانت و فراست سے دشِ احمدیت کی سرگرمیوں کا تعاقب کیا کہ ان کے کئی خفیہ منصوبے طشت از بام ہو گئے اور کئی چالیں نا کام ہو گئیں۔احرار کی انتہائی کوشش تھی کہ جماعت احمدیہ کے امام پر قاتلانہ حملہ کیا جائے لیکن آپ اس رنگ میں حفاظت کا انتظام فرماتے کہ دشمن کو علم بھی نہ ہوتا تھا کہ حضور کس موٹر میں ہیں اور کس راستہ سے گذر گئے ہیں۔چوہدری ظہور احمد صاحب (سابق ناظر دیوان ) کا بیان ہے کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری والے مشہور مقدمہ میں جب حضور بذریعہ موٹر گورداسپور تشریف لے گئے تو حضرت میاں صاحب نے جلوس کو ایسے شاندار طریق سے ترتیب دیا کہ دیکھنے