تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 142 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 142

تاریخ احمدیت تبلیغی اثرات 142 جلد 21 گیمبیا مشن کے تبلیغی اثرات وسیع ہیں اور اس کے ذریعے سینیگال، موریطانیہ، مالی، گنی بساؤ ، اور گنی کوناکری تک جماعت احمدیہ کی آواز پہنچائی جارہی ہے۔سینیگال کے دارالسلطنت ڈاکار (DAKAR) نیز کاولک ،لٹ مینگے اور کو ٹال وغیرہ سات مقامات پر احمدی موجود ہیں جن کی تعداد وسط 1985 ء کی ایک رپورٹ کے مطابق 270 تک پہنچ چکی تھی۔89 لبنان میں اشاعت احمدیت اس سال مرکز احمدیت ربوہ کی طرف سے لبنان میں پیغام حق پہنچانے کے لئے مولوی نصیر احمد خان صاحب مولوی فاضل ( ابن محمد اسمعیل خان صاحب) کو بھجوایا گیا۔آپ ربوہ سے 9 مارچ 1961 ء کو روانہ ہوئے اور نہایت کامیابی سے اپنے فرائض کی بجا آوری کے بعد 10 دسمبر 1963 ء کو واپس ربوہ تشریف لائے۔ذیل میں آپ ہی کے قلم سے آپ کی سہ سالہ سرگرمیوں کی ایک جامع رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔لبنان میں مضطرب ملکی ومذہبی مخالفت کی وجہ سے ہمارے مبلغین کو با قاعدہ بطور مبلغ قیام و کام کی اجازت نہیں۔مسیحی اور غیر احمدی مسلمان حلقوں کی طرف سے ہماری مخالفت و سازشیں کی جاتی ہیں۔چنانچہ مجھے وہاں کی جماعت سے معلوم ہوا کہ وہاں مجھ سے پہلے دو مرتبہ ہمارے سلسلہ کے دو مخلص ترین دوستوں اور استاذ منیر اکھنی صاحب ( جو کہ سلسلہ کے مبلغ ہیں اور دراصل شام کے باشندے ہیں ) اور السید محمد در جنانی کے خلاف ان حلقوں کی طرف سے سخت اشتعال انگیزی کر کے ان کے قتل کی سازش کی گئی۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے انکی حفاظت فرمائی اور دشمنوں کی سازش کو ناکام و نامراد کر دیا۔الاستاد منیر الحصنی صاحب کو تو اللہ تعالیٰ نے اس طرح محفوظ کر لیا کہ وہ اس رات اپنے مکان پر سونے کے لئے ہی نہ گئے۔اور دشمن انتظار کرتے کرتے خائب و خاسر رہے۔اور السید محمد در جنانی کو اس طرح بچا لیا کہ دشمن کے عین ہاتھا پائی کے وقت ایک نیک دل بزرگ و عالم ادھر آ نکلے اور انہوں نے بیچ میں پڑ کر حملہ آوروں کو منتشر کر دیا۔فا الحمد لله و هو خير الحافظين