تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 130 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 130

تاریخ احمدیت 130 جلد 21 بڑی بڑی اقوام ہر ممکن طریق سے تیسری دنیا کی اقوام کے استحصال میں مصروف ہیں۔الغرض یہ کہ دنیا حضرت محمد کے پیغام کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ایک بحران کا شکار ہے۔ہر قسم کے ذرائع ابلاغ کے باوجود دنیا کا اکثر حصہ اس پیغام سے بے بہرہ ہے۔یا جن تک یہ صدا پہنچی بھی ہے انہوں نے اسے حقیقی توجہ کے لائق نہیں سمجھا۔ان حالات میں آپ پر لازم ہے کہ اسلام کو اکناف عالم میں پہنچانے کے لئے اپنی جملہ صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔۔تاہم آپ کی پہلی ذمہ داری آپکی قوم کے متعلق ہے۔آپکو کبھی بھی یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ تم مہدی علیہ السلام کی جماعت ہو لہذا آپ پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔قرآنی پیشگوئیوں اور حضرت محمدیہ کے واضح ارشادات کے مطابق جملہ مذاہب پر اسلام کی آخری فتح امام مہدی اور اسکی جماعت کے ذریعہ مقدر ہے۔خدا تعالیٰ کا مہدی علیہ السلام سے وعدہ ہے کہ انکے بعد تا قیامت یہ کام ان کے خلفاء کے ذریعہ جاری رہے گا اس لئے حقیقی برکات خلافت سے ہی وابستگی سے ہیں۔پس خلافت سے حقیقی و فاداری قائم رکھو اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔قرآن سیکھو اور اپنے افکار و اعمال میں اسے رہنما بناؤ۔اپنے اندر حقیقی تبدیلی پیدا کر واور دنیا کو الہی نور سے شناسا کرو اور اپنی خواہشات کو رضائے الہی کے لئے قربان کرو۔خدا تعالیٰ کی تجلی صرف اسی صورت میں دنیا دیکھے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔والسلام مرزا ناصر احمد خلیفة اصبح الثالث پانچواں جلسہ سالانہ یہ جلسہ بھی اپنی سابقہ روایات کے مطابق 13 14 15 اپریل 1979ء کو نصرت ہائی سکول۔6 بانجل کے وسیع احاطہ میں منعقد ہوا جس میں احباب جماعت کے علاوہ ملک کی اہم شخصیات کثیر تعداد میں شامل ہوئیں۔اس جلسہ کے لئے بھی حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے ایک اہم پیغام ارسال فرمایا تھا جو ایل ایف جوارا جنرل سیکرٹری نے پڑھ کر سنایا۔پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے: عزیز بھائیو اور بہنو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ 13، 14، 15 اپریل کو اپنا پانچواں جلسہ