تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 129 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 129

تاریخ احمدیت 129 جلد 21 ( نائب وکیل التبشیر ) کی صدارت میں ہوا۔گیمبیا اور سینیگال کے احمدی احباب کے علاوہ ملک کی متعدد سر بر آوردہ شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے جماعت احمدیہ کی بے لوث خدمات کا کھلے بندوں اعتراف کرتے ہوئے انہیں ازحد سراہا۔تیسرا جلسه سالانه 22 مئی 1977ء کو منعقد ہوا۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کے فرائض مرکزی حکومت کے وزیر آنریبل محمد و گاوی صاحب نے انجام دئے اور اپنی تقریر میں جماعت احمدیہ کی طبی اور تعلیمی خدمات کی بہت تعریف کی۔ریڈیو پر بھی کانفرنس کی روداد نشر ہوئی۔چوتھا جلسہ سالانہ 58 24، 25، 26 مارچ 1978ء کو انعقاد پذیر ہوا۔ملک کے وزیر صحت آنریبل سی جیلو نے افتتاحی اجلاس میں صدارت کے فرائض انجام دئے اور جماعت احمدیہ کی گیمبیا میں تعلیمی اور طبی خدمات کو سراہا۔اس تقریب کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مندرجہ ذیل پیغام ارسال فرمایا جو مکرم مولوی دا و داحمد صاحب حنیف نے پڑھ کر سنایا جسکی ریڈیو اور اخبارات کے ذریعہ وسیع پیمانہ پر اشاعت ہوئی۔پیغام کا متن حسب ذیل تھا: "بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم پیارے بھائیو اور بہنو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ مارچ کے آخری ہفتہ میں آپ اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور اس اجتماع کو آپ سب کے لئے با برکت بنائے۔آمین میرے عزیز و! بے چینی اور بے اطمینانی دنیا میں ہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔علم کے میدان میں غیر معمولی کامیابیوں کے باوجود انسان ذہنی سکون سے محروم ہے۔مغرب تہذیب کا دعویدار ہے جبکہ حقیقی تہذیب نا پید ہے۔ہر ایک مساوات کا نعرہ تو لگاتا ہے مگر اس پر عمل کوئی نہیں کرتا۔حیات انسانی کا کوئی بھی پہلو ایسا نہیں جس میں رنگ ونسل کا تفرقہ روا نہ ہو۔