تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 776 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 776

تاریخ احمدیت 776 جلد ۲۰ ۲۴ فرنیچر وغیرہ پر قریباً ایک ہزار پونڈ صرف ہوا۔۲۹ دسمبر ۱۹۲۰ء کو آپ رہائشی مکان واقع سٹار سٹریٹ نمبر ۴ سے اس عمارت میں منتقل ہو گئے۔۶ رفروری ۱۹۲۱ء کو اس نئے دار التبلیغ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر ہندوستانی ، ایرانی ، نائیجیرین اور یورپین مسلمانوں کے علاوہ مشہور اخباروں کے نمائندے اور بعض سوسائیٹیوں کے سیکرٹری بھی موجود تھے اسی طرح پر سچنگ آف اسلام کے مصنف سرٹی ڈبلیو آرنلڈ بھی۔چوہدری ' صاحب کی کوشش سے دار التبلیغ لنڈن کے تار کا پتہ "ISLAM ABAD LONDON" الفاظ میں رجسٹرڈ ہوا۔الغرض بہت سی دینی خدمات بجا لانے کے بعد آپ واپس ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے اور حج بیت اللہ سے مشرف ہونے اور شریف مکہ سے ملاقات کے بعد ۱۶ ستمبر ۱۹۲۱ء کو قادیان پہنچے جہاں ایک جم غفیر نے آپ کا استقبال کیا۔۱۹۲۲ء میں مجلس شوری کا آغاز ہوا۔اس پہلی تاریخی مجلس شوری میں آپ ناظر ۲۵ ۲۷ اشاعت و تربیت کی حیثیت سے شامل ہوئے۔۱۹۲۳ء میں ملکا نہ قوم میں آریوں کی طرف سے شدھی کی تحریک زور شور سے اٹھ کھڑی ہوئی۔حضرت مصلح موعود نے مسلمانوں کو ارتداد کے اس طوفان سے بچانے کے لئے تبلیغی جہاد کا اعلان کیا اور آپ کو امیر المجاہدین" مقرر فر مایا۔مخلصین جماعت نے اس فتنہ کے خلاف وسیع پیمانہ پر مورچہ بندی کی نتیجہ یہ ہوا کہ بہت جلد آریوں کا منصوبہ نا کام ہوا اور ہزاروں ملکانے جو اندرونی اور بیرونی دباؤ کی تاب نہ لا کر مرتد ہو گئے تھے دوبارہ داخل اسلام ہو گئے جس پر ہندوستان کے مسلم پریس نے زبر دست خراج تحسین ادا کیا اور اخبار زمیندار (لاہور) اخبار وکیل (امرتسر) اخبار ہمدم ( لکھنؤ ) اخبار مشرق ( گورکھپور ) اور اخبار نجات ( بجنور ) نے جماعت احمدیہ کے مجاہدانہ کارناموں پر شاندار نوٹ لکھے۔یہی وہ معرکہ تھا جس کے دوران آریوں کو پہلی بار جماعت احمدیہ کی تبلیغی قوت و طاقت کا احساس ہوا اور انہیں اعتراف کرنا پڑا کہ بلا مبالغہ احمدیہ تحریک ایک خوفناک آتش فشاں پہاڑ ہے۔تحریک شدھی کے خلاف چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے بحیثیت امیر المجاہدین کس جذ بہ ایمانی اور جوش و خروش کے ساتھ جہاد کیا ؟ اس کی تفصیل جناب شیخ محمد احمد صاحب مظہر کپور تھلوی کے قلم سے درج ذیل کی جاتی ہے فرماتے ہیں۔۱۹۲۳ میں تحریک شدھی زوروں پر تھی ہندوستان بھر کے مسلمانوں میں ایک کھلبلی مچی ہوئی تھی اور ہر طرف سے جماعت احمدیہ کو پکارا جاتا تھا۔اس پکار میں زمیندار ایسا ۲۸