تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 76 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 76

تاریخ احمدیت 76 جلد ۲۰ دوسرا باب سید نا حضرت مصلح موعودؓ کی طرف سے صد سالہ جوبلی منانے کی تحریک سے لے کر ۱۹۵۸ء کے متفرق مگر اہم واقعات تک فصل اوّل صد سالہ جوبلی منانے کی تحریک ۱۰ جنوری ۱۹۵۸ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی المصلح الموعود نے جماعت احمدیہ کو صد سالہ جوبلی منانے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا : - وو چند دنوں کی بات ہے اللہ تعالیٰ کی رحمت اترنے والی ہے۔اب یہ ناممکن بات ہے کہ زیادہ عرصہ تک آسمان اپنی مدد کو روکے رکھے۔کوئی ۲۵، ۲۶ سال تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دشمنوں کی گالیاں سنیں ان سے پتھر کھائے۔اینٹیں کھا ئیں۔ماریں کھائیں لیکن تبلیغ جاری رکھی اس کے بعد قریباً پچاس سال تک یہ کام ہم نے کیا یہ سارا زمانہ مل کر ۷۵ سال کا ہو جاتا ہے آخر اللہ تعالیٰ ایسا تو نہیں کہ ۷۵ سال تک ایک قوم کو گالیاں دلوائے ، ماریں کھلائے ، پتھر مروائے اور پھر چپ کر کے بیٹھا رہے۔اب میں سمجھتا ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد آسمان سے اترے گی۔“ " حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۸۸۲ء میں دعوی کیا اور ۱۹۰۸ء میں آپ فوت ہوئے۔یہ ۲۶ سال کا عرصہ ہو گیا۔۲۶ سال کے بعد پھر پچاس سال اب تک کے ملائے جائیں تو ۶ ۷ سال بن جاتے ہیں اور اگر ہم یہ عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش سے لیں تو ۱۸۳۵ء میں آپ پیدا ہوئے اور ۱۹۳۵ء میں آپ پر سو سال ہو گئے۔ہمارا فرض تھا کہ 66