تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 813 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 813

تاریخ احمدیت 813 حضرت چوہدری غلام محمد صاحب پو ہلا مہاراں امیر حلقہ پو بلا مہاراں ضلع سیالکوٹ جلد ۲۰ ولادت ۱۸۷۵ء بیعت اگست ۱۹۰۴ ء وفات ۳۱ / دسمبر ۱۹۶۰ء) ضلع سیالکوٹ کے رفقاء مسیح موعود میں ایک ممتاز اور دعا گو اور صاحب الہام بز رگ ۱۹۰۳ء میں آپ کے خسر چوہدری عمر الدین صا حب ساکن قلعہ صو با سنگھ قادیان سے واپس آئے اور آپ کو بتایا کہ جس نیا نا تھا آ گیا اور اپنے ساتھ ازالہ اوہام کتاب بھی لائے دو تین ماہ بعد آپ نے کسی جگہ سے اس کا ایک صفحہ پڑھا اور ایسے متاثر ہوئے کہ ۱۹۰۴ء میں لاہور پہنچ کر حضرت مسیح موعود کے دستِ مبارک پر بیعت کر لی۔آپ اپنے واقعہ بیعت پر روشنی ڈاتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں دو " جب ہم لاہور آئے تو ایک نانبائی سے ( جو کہ دہلی دروازہ کے قریب ہے ) اور چونکہ ہمیں زیادہ واقفیت نہ تھی میں نے کہا کہ حضور کہاں تشریف رکھتے ہیں۔اس نے حضور علیہ السلام کو بھی گالیاں دیں اور مجھے بھی سخت گالیاں سنائیں اور کہا۔کہ حضور چار روز کے بعد جیل خانہ میں ہو نگے اور بان بٹا کریں گے اور مخالفت کے غصہ میں آ کر کہا کہ آپ شاہ محمد غوث تشریف رکھتے ہیں جب میں اور بھائی کریم بخش صاحب ( ٹھیکیدار محلہ دار الرحمت قادیان ) ملنے گئے۔تو حضرت مولوی نورالدین صاحب اُٹھ کر نیارے اخلاق سے ملے اور مولوی برہان الدین صاحب پہلی بھی وہیں تھے اور مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی آنکھیں دکھ رہی تھیں۔اگلے دن صبح ہمارا مصافحہ ہوا اور میاں چراغ الدین صاحب مرحوم بھی حضوڑ کے پاس بیٹھے تھے یہ پہلی دفعہ مصافحہ حضوڑ سے ہوا اور جلسہ کے ایام تھے۔ہم اسی غرض سے لاہور آئے تھے۔بعد دو پہر چار بجے کے قریب میں نے بیعت کی۔۔۔حضور علیہ السلام کے راس مبارک پر سفید پگڑی تھی اور سفید لباس تھا۔اور بان کی چار پائی تھی۔اور کوئی تکیہ یا بستر نہ تھا۔حضور رونق افروز تھے۔بیعت کے بعد حضور نے دعا کی اور ہم پر قدرتی ہیبت و رعب آپ کا اس قد ر تھا کہ سرنگوں بیٹھے رہے کہ کسی بات کی جرات نہ ہوئی۔فرمایا کرتے تھے کہ جب لاہور پہنچ کر پہلی مرتبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا تو حضور نے میری طرف اپنی پاک اور مطہر نظر اٹھا کر دیکھا مجھے یوں محسوس ہوا کہ تمام گناہ اور