تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 809 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 809

تاریخ احمدیت 809 جلد ۲۰ الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی حفاظت کا افسر انچارج مقرر فرمایا۔اس وقت سے بندہ ۶۶ اسی کام پر مقرر ہے۔خاکسار کرم داد خاں پنشنر قادیان دار الامان ۳۸ - ۱ - ۲۷ محترم سردار صا حب ۱۹۳۴ء سے ۱۹۴۷ء تک پہرے کے انچارج کی حیثیت سے نہایت خوش اسلوبی اور مستعدی اور فرض شناسی سے خدمات بجا لاتے رہے۔آپ سلسلہ احمدیہ کے بچے اور مخلص فدائی تھے اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کو بے حد محبت تھی۔سلسلہ کی مالی تحریکات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔آپ موصی تھے اور جائیداد کے ۱٫۳ اور آمدنی کے ۱۱۹ حصہ کی وصیت کی ہوئی تھی۔اسی طرح تحریک جدید کے مالی جہاد میں بھی آپ برابر حصہ لیتے رہے آپ کو حضرت پیر منظور محمد صاحب اور حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب ہلال پوری کی دامادی کا شرف حاصل تھا۔اولاد ( محتر مہ حامدہ بیگم صاحبہ بنت حضرت پیر منظور احمد صاحب کے بطن سے ) ۱۔محترمہ رشیدہ بیگم صاحبہ (اہلیہ چودھری مظفر الدین صاحب بنگالی ۲۔سابق ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز ) امینہ فرحت صاحبہ (اہلیہ چوہدری عبدالرحمن صاحب بنگالی سابق ٹیچر تعلیم الاسلام ہائی سکول و مبلغ امریکہ ) حضرت با بوافضل خاں صاحب بٹالوی ) ولادت اند از ا۱۸۸۰ء بیعت اند از ۲۴ - ۱۹۰۱ء وفات ۲۸ ستمبر ۱۹۶۰ء۔) آپ کے بزرگوں کا اصل وطن دھرم کوٹ رندھاوا ضلع گورداسپور تھا۔آپ کے دا دا بٹالہ میں اٹھ آئے اور ککے زئیوں کی گلی میں مقیم ہو گئے۔آپ کے والد میاں میر محمد کی ساری عمر تعلیم و تدریس میں گزری۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل سے ان کے پرانے مراسم تھے۔مگر قبول احمدیت کی توفیق اُن کی بجائے آپ کو نصیب ہوئی۔آپ اپنے خاندان میں سب سے پہلے احمدی تھے۔آپ نے اپنے بڑے بھائی شیخ غلام قادر خاں صاحب والد مولانا عبد المجید خاں سالک مدیر انقلاب) کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں بھیجیں اور اخبار بدر جاری کرایا۔وہ سید نا حضرت مسیح موعود کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ملاقات کا شرف حاصل کیا بعد ازاں بیعت حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے عہد میں بذریعہ