تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 798 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 798

تاریخ احمدیت 798 جلد ۲۰ حضرت چوہدری صاحب صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی نہایت قا بل قد راور نا قابل فراموش خدمات انجام دینے کے بعد ۱۹۵۷ء میں وکیل المال کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے۔رہٹا ئر منٹ کے بعد آپ کی تمام تر توجہ حضرت مصلح موعود کے ارشاد کی تعمیل میں پانچ ہزاری مجاہدین تحریک جدید کے انیس سالہ حساب پر مشتمل کتاب کی تدوین کی طرف رہی۔آپ کی شبانہ روز محنت و کاوش جناب الہی میں مقبول ہوئی اور کتاب جون ۱۹۵۹ء میں چھپ کر شائع بھی ہو گئی۔یہ کتاب جو آپ کی زندگی کا آخری یادگار کارنامہ ہے ۴۸۶ وو ۴۸ صفحات پر محیط ہے اور خوبصورت ٹائپ پر نصرت آرٹ پر لیس ربوہ میں طبع ہوئی ہے۔الغرض حضرت چوہدری صاحب تمام عمر خدمت سلسلہ میں مصروف رہے اور آپ نے قربانی وایثار انتھک محنت اور سلسلہ احمدیہ اور خلافت کے ساتھ والہا نہ عقیدت کی شاندار مثال قائم کر دکھائی۔قمر الانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ کی وفات پر تحریر فرمایا :۔' چوہدری صاحب مرحوم جو غالبا گڑھ شنکر ( ضلع ہوشیار پور ) کے رہنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رفیق تھے اولاً انہوں نے قادیان میں آ کر کچھ عرصہ اخبار الحکم میں کام کیا اور پھر صد را منجمن احمد یہ کے عملہ میں شامل ہو کر ہمیشہ کے لئے نوکر شاہی بن گئے اور اس خدائی نوکری کو انہوں نے زائد از پچاس سال اس اخلاص اور جان شاری اور وفاداری اور محنت سے نبھایا جو ہر احمدی کے لئے قابل رشک ہے میں نے ایسے بے ریا اور جانفشانی سے کام کرنے والے بہت کم لوگ دیکھے ہیں۔مجھے امید ہے کہ خدا انہیں اس پاک گروہ میں داخل فرمائے گا جن کے متعلق وہ فرماتا ہے کہ مِنهم من قضى نحبه، وہ انتہائی عمر تک جب کہ وہ قریباً ۸۰ سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے اس والہا نہ جذبہ کے ساتھ کام کرتے تھے کہ دل سے دعا نکلتی ہے۔ان کا آخری خاص کا رنامہ پانچ ہزار مجاہدین تحریک جدید کی کتاب کی تیاری اور اشاعت تھی ابھی چار پانچ دن کی بات ہے جب کہ وہ بے حد کمزور ہو چکے تھے اور گویا ان کے آخری سانس تھے۔انہوں نے میاں عزیز احمد صاحب ایم۔اے ناظر اعلی کی زبانی مجھے یہ پیغام بھجوایا کہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی وفات سے جو خلا تبلیغ کے میدان میں پیدا ہوا ہے اسے جس طرح بھی ممکن ہو پورا کر نیکی کوشش کی جائے تاکہ سلسلہ کے تبلیغی کام میں روک نہ پیدا ہو۔میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری برکت علی خاں صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی اولا د کو اپنے