تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 795
تاریخ احمدیت ، 795 جلد ۲۰ چوہدری برکت علی خاں۔۔۔۔ان چند اشخاص میں سے ہیں جو محنت، کوشش اور اخلاص سے کام کرنے والے ہیں اور جن کے سپر د کوئی کام کر کے پھر انہیں یاد دہانی کی ضرورت نہیں ہوتی ، اسی زمانہ میں حضرت مصلح موعود نے احباب جماعت کی صحیح آمد کی تشخیص کے مطابق جماعتوں کے چندوں کا بجٹ تیار کرانے کے لئے مختلف جائنٹ ناظر بیت المال مقرر فرمائے۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت سید محمد الحق صاحب کے ساتھ چوہدری برکت علی خاں صاحب کو بھی اس عہدہ پر ممتاز فرمایا آپ کا حلقہ دہلی 'شملہ انبالہ رہتک حصار گوڑ گاؤں اور علاقہ کشمیر تھا۔۲۳ / نومبر ۱۹۳۴ء کو حضرت مصلح موعود نے ایک خطبہ کے ذریعہ تحریک جدید کی بنیاد رکھی اور اس کے مالی شعبہ کا انچارج یعنی فنانشل سیکرٹری آپ کو نا مز دفرمایا۔آپ نے اپنی گذشتہ روایات کے عین مطابق اس عظیم الشان خدمت کے لئے اپنے جسم کی پوری توانائیاں وقف کر دیں اور تحریک جدید کے مالی نظام کو مستحکم کرنے میں گویا سر دھڑ کی بازی لگا دی۔آپ کی محنت شاقہ انتھک جد و جہد اور غیر معمولی شغف کا اندازہ سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثانی المصلح الموعود کے مندرجہ ذیل الفاظ سے لگ سکتا ہے حضور نے مجلس مشاورت منعقدہ ۱۹۳۵ء میں فرمایا :۔وو ” یہ زمانہ ہمارے لئے نہایت نازک ہے مجھ پر بیسیوں راتیں ایسی آتی ہیں کہ لیے لیے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنون ہونے لگا ہے اور میں اُٹھ کر ٹہلنے لگ جا تا ہوں غرض یہی نہیں کہ واقعات نہایت خطرناک پیش آ رہے ہیں بلکہ بعض باتیں ایسی ہیں جو ہم بیان نہیں کر سکتے مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول یاد آتا ہے کسی نے اُن سے کہا۔خالد کو آپ نے کیوں معزول کر دیا آپ نے فرمایا تم اس کی وجہ پوچھتے ہو اگر میرے دامن کو بھی پتہ لگ جائے کہ میں نے اسے کیوں ہٹایا تو میں دامن کو پھاڑ دوں تو سلسلہ کے خلاف ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں کہ جو میری ذات کے سوا کسی کو معلوم نہیں اور جو کچھ میں بتا تا ہوں وہ بھی بہت بڑا ہے اور اس سے بھی نیند حرام ہو جاتی ہے اور میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی نیند حرام کر دیا کرتا ہوں۔۔۔پرسوں میں یہاں سے کام کر کے گیا تو رات کے ساڑھے بارہ ایک بجے تک ڈاک پڑھی اور پھر صبح سویرے سے کام شروع کر دیا تو ہمارے ذمہ اتنے کام ہیں کہ انہیں چھوڑ ہی نہیں سکتے۔کل رات کو جب میں یہاں سے گیا تو جسم مضمحل تھا اور صبح کو بخار بھی تھا۔معلوم نہیں اب ہے یا نہیں گو جسم کوفت محسوس کرتا ہے مگر وقت نہیں کہ اسکا خیال رکھیں۔