تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 794 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 794

تاریخ احمدیت 794 جلد ۲۰ چوہدری صاحب موصوف نے ۱۹۰۴ء سے آخر ۱۹۰۸ ء تک دفتر الحکم میں کام کیا ازاں بعد آپ دفتر محاسب صد را انجمن احمدیہ میں بطور محر رسوم تعینات ہوئے۔دس ماہ بعد آپ کو ترقی دے کر دفتر تعمیر میں منتقل کر دیا گیا ان دنوں تعلیم الاسلام ہائی سکول کی وسیع عمارت زیر تعمیر تھی اور ہائی سکول کے بورڈنگ کے سامنے کا حصہ اور کوارٹرز بھی بن رہے تھے۔صدر انجمن احمدیہ کا اپنا بھٹہ بھی جاری ہو چکا تھا اور پندرہ ہیں ہزار روپے ماہوار کا خرچ تھا آپ کے سپر د اس خرچ کی تقسیم اور حسابات کا کام ہوا جسے آپ نے اس محنت مستعدی اور انتہائی عرقریزی کے ساتھ انجام دیا کہ آپ کی حسن کارکردگی پر صدر انجمن نے سولہ ماہ کے اندر بارہ روپے ماہوار سے آپ کی تنخواہ میں روپے ماہوار کر دی اور آپ محر رسوم کے گریڈ سے ترقی دے کر محرر دوم کے گریڈ میں آگئے اور دوبارہ دفتر محاسب میں تبدیل کر دئے گئے جہاں آپ نے اپنے فرض منصبی کے علاوہ محرر اول حضرت منشی مرزا محمد اشرف صاحب سے خزانہ کا کام بھی سیکھا جس پر آپ کو محر ر ا ول کر دیا گیا اور حضرت منشی صاحب محاسب کے عہدے پر مقرر کر دئے گئے۔۱۹۲۳ء میں آپ کو نظارت بیت المال میں تبدیل کر دیا گیا۔۱۹۲۹ء میں صدر انجمن احمدیہ کی مالی حالت بہت نازک ہو گئی۔حضرت مصلح موعود نے ۱۵ جون ۱۹۲۹ء کو چندہ خاص کی تحریک فرمائی جو خدا کے فضل و کرم کامیاب ہوئی اور اسمیں آپ کی کوششوں کا بھاری عمل دخل تھا۔۴۲ ۱۹۳۱ء میں حضور نے آپ کو کشمیر ریلیف فنڈ“ کا فنانشل سیکرٹری مقرر فر ما یا آپ نے حضور کی ہدایات کی روشنی میں کام شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے ایسی برکت بخشی کہ ہزاروں ہزار روپیہ اس فنڈ میں جمع ہو کر مسلمانان کشمیر کی بہبود میں خرچ ہوا۔۱۹۳۲ء میں آپ کو صدرانجمن احمدیہ کے آڈیٹر کے فرائض سپر د کر دئے گئے۔یکم فروری ۱۹۳۳ء کو آپ دارالا نوار کمیٹی قادیان کے سیکرٹری مقر ہوئے۔آپ نے حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد سے چارج لیا جو ۲ رفروری ۱۹۳۳ء کو اعلائے کلمہ حق کے لئے لنڈن تشریف لے جا رہے تھے۔اس طرح آپ کے ذمے تین کام ہو گئے۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو شاندار رنگ میں نبھانے کی توفیق بخشی چنانچہ حضرت مصلح موعود نے ۱۱/ جون ۱۹۳۴ء کو آپ کی بڑی بیٹی حمیدہ بیگم صاحبہ کا خطبہ نکاح پڑھتے ہوئے آپ کی مساعی پر خوشنودی کا اظہار کیا چنانچہ فرمایا