تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 64 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 64

تاریخ احمدیت 64 جلد ۲۰ ہے جو وہاں کام کریں اور جن میں مندرجہ ذیل خواص خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص طور پر پیدا کئے گئے ہوں :- ا۔اس کی خدمات سلسلہ میں للہیت اعلیٰ معیار کے ساتھ قائم ہو۔۲ - وہ جسمانی لحاظ سے بھی اچھی صحت کا مالک ہو۔۔اس میں صبر اور شکر کا مادہ نمایاں طور پر موجود ہو۔۴۔وہاں کی جغرافیائی اور موسمی صعوبتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کرسکتا ہو اور ان تکالیف اور مصیبتوں سے گھبرا کر حرف شکایت زبان پر نہ لانے والا ہو۔۵- و ہ محنت اور کوشش سے کام کرنے کا عادی ہو۔۶۔وہ علمی لحاظ سے اس قدر سُدھ بدھ ضرور رکھتا ہو کہ وہاں کے نومسلموں کو صحیح اسلام سکھا سکے۔ے۔اس میں غیبت وغیرہ کی عادات ہرگز نہ ہوں اور وہ مرنجاں مرنج آدمی ہو۔۔اس میں ہمدردی اور محبت کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا کہ وہ اپنے ہمدردانہ رویہ سے نومسلموں کے دلوں کو اپنی طرف کھینچ سکے اور اس طرح ان کی ( دینِ حق ) سے وابستگی کا باعث بنے۔۹۔وہ سلسلہ کے کاموں سے بے پناہ محبت رکھتا ہو گویا کہ وہ ان کا موں کو اپنا کام خیال کرتا ہو اور کبھی بھی بے محل یا بے تعلق لوگوں میں حرف شکایت زبان پر نہ لانے والا ہو۔اگر آپ میں یہ خواص پائے جاتے ہیں تو وقف جدید کو آپ کی سخت ضرورت ہے اس لئے آپ فوری طور پر اپنے وہاں کام کرنے کے ارادہ سے مطلع فرمائیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔والسلام۔خاکسار مرزا طاہر احمد۔ناظم ارشاد وقف جدید انجمن احمد یہ۔ربوہ نوٹ : - اگر کوئی جائز شکایت ہو تو اس کے ازالہ کے لئے ناظم ارشاد کو تحریر کریں اور اگر وہ اس کا ازالہ نہ کر سکے تو ناظم ارشاد کی معرفت حضرت مصلح موعود۔۔۔۔کی خدمت میں عرض کر سکتے ہیں۔بعض مخلصین جماعت کی خصوصی قربانی کا تذکرہ ۷۸-۱۹۷۷ء میں وقف جدید غیر مسلموں میں تبلیغ کے لئے مندرجہ ذیل مخلصین جماعت نے خصوصی چندہ دیا: - کے زیر انتظام قیام مراکز اور