تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 65
تاریخ احمدیت 65 جلد ۲۰ برائے قیام مراکز ( ۱ - چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب سابق صدر عالمی عدالت ہیگ ۲ - حکیم عبدالحمید صاحب قریشی گوجرانوالہ - ۳- حسن آراء منیر صاحبہ بیگم میجر منیر احمد شہید مرحوم لاہور -۴- قریشی مسعود احمد صاحب کراچی - ۵ - شیخ عبد اللطیف خاں صاحب اسلام آباد - مد غیر مسلموں میں تبلیغ ) ۱۔جنرل عبد العلی ملک صاحب ریٹائر ڈ (اسلام آباد ) -۲- مبارک احمد صاحب ہاشمی (اسلام آباد ) ۳- داؤ د احمد صاحب و بشارت احمد صاحب (اسلام آباد) - میاں عبد الرحیم صاحب پراچہ (اسلام آباد) سندھ کے حلقہ نگر پارکر کا چارج حلقہ نگر پارکر (سندھ) کے نئے انچارج حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد کی ہدایت پر ۱۹۸۲ ء کے آغاز میں حکیم محمد عقیل صاحب معلم وقف جدید کو سونپا گیا۔اسی سلسلہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی طرف سے ۲۱ جنوری ۱۹۸۲ء کو حسب ذیل مکتوب بھیجوایا گیا۔نحمده و نصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم وو تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سرچشمہ قرآن میں ہے“ نمبر ۲۵۹ تاریخ ۲۱/۱/۸۲ از دفتر ناظم ارشاد وقف جدید انجمن احمد یہ پاکستان۔ربوہ مکرم حکیم محمد عقیل صاحب معلم وقف جدید السلام عليكم و رحمة الله و بركاته امید ہے آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خیریت سے ہوں گے۔آپ کا تبادلہ نگر پارکر میں کیا جاتا ہے۔آپ وہاں پہنچ کر احسان الہی صاحب سے پورا چارج لے لیں۔اور تازہ دم سپاہی کی حیثیت سے پہلے سے بڑھ کر جذبہ سے محنت اور خلوص سے کام کریں۔اور علاقہ میں روحانی انقلاب بر پا کرنے کے لئے تاریخی کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کی نیک مساعی میں برکت ڈالے۔اور اپنے حضور سے احسن بدلہ عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔جلد پہنچ کر دفتر کو رپورٹ ارسال کریں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد ناظم ارشاد