تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 758
تاریخ احمدیت 758 جلد ۲۰ اولادوں کیلئے بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں سچا ایمان پیدا کرے اور انہیں دین کی ایسی محبت عطا کرے کہ کوئی دنیوی تعلق اُس کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے تا کہ ہماری زندگی ہی پُر مسرت نہ ہو بلکہ ہماری موت بھی خوشی کی موت ہو۔ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے اب بہتر سال (۷۲) کا طویل عرصہ ہو چکا ہے اور یہ صدی اب ختم ہونے کے قریب پہنچ رہی ہے۔مگر ابھی تک ہماری جماعت کی تعداد بہت کم ہے۔بے شک اللہ تعالیٰ کے فضل سے صدر انجمن احمدیہ کے مربیوں، تحریک جدید کے مبلغوں اور وقف جدید کے معلموں اور پھر انفرادی جد و جہد کے ذریعہ ہر سال بیعتوں میں اصافہ ہوتا رہتا ہے مگر پھر بھی دنیا کی آبادی کو دیکھتے ہوئے ہماری تعداد ا بھی ایسی نہیں جس پر اطمینان کا اظہار کیا جا سکے۔اس لئے ہمیں بہت زیادہ فکر اور توجہ کے ساتھ اپنی کوششوں کا جائزہ لینا چاہیے۔اور کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری زندگیوں میں ہی دنیا میں احمدیت پھیل جائے۔بے شک ہم کمزور اور بے سامان ہیں مگر ہمارا خدا بڑا طاقتور ہے اس لئے ہمیں اُسی سے دعا ئیں کرنی چاہیں کہ الہی ! تیری مدد آسمان سے کب نازل ہو گی۔تو آسمان سے اپنے ملائکہ کی فوج نازل فرما تا کہ وہ سعید دلوں پر اتریں اور انہیں اسلام اور احمدیت کا والہ وشیدا بنا دیں اور ہم اپنی زندگیوں میں ہی وہ دن دیکھ لیں جبکہ اسلام دنیا پر غالب آ جائے۔اور یورپ اور امریکہ محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں داخل ہو جائے۔بے شک آج عیسائیت کی ترقی کو دیکھ کر انسان حیران ہوتا ہے اور اس کے واہمہ میں بھی نہیں آ سکتا کہ اسلام ایکدن دنیا پر غالب آئے گا مگر دعا اور صرف دعا ہی وہ ہتھیار ہے جس سے یہ مہم ایک دن کامیاب ہو گی۔اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں کے مطابق اسلام دنیا پر غالب آئے گا اور کفر میدان میں دم توڑ رہا ہو گا۔میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنی دعاؤں میں قادیان کو بھی یاد رکھنا چاہیئے۔قادیان ہمارا مقدس مذہبی مرکز ہے جہاں بار بار جانا ہماری جماعت کے تمام افراد کیلئے ضروری ہے۔پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعائیں بھی کریں کہ وہ اپنے فضل سے قادیان کے راستے تمام احمد یوں کیلئے کھولے اور ہمیشہ کیلئے کھولے۔اور وہ مشکلات جو اس وقت ہماری راہ میں حائل ہیں اُن کو دور فرمائے اور اپنی برکتوں اور رحمتوں سے مالا مال کرے۔ان چند کلمات کے ساتھ میں جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتا ہوں اور آپ لوگوں کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خیریت کے ساتھ رکھے اور ان با برکت ایام سے بیچ طور پر فائدہ اٹھانے اور اپنے اندر نیک اور پاک تبدیلی