تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 737 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 737

تاریخ احمدیت 737 جلد ۲۰ انہوں نے گاڑی پر سوار ہونا تھا۔یہاں پر مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب کی اقتداء میں نماز ظہر و عصر جمع کر کے پڑھی گئیں۔جس کے بعد اہلِ قافلہ دعائیں کرتے ہوئے گاڑی میں سوار ہونا شروع ہو گئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ العالی نے اس مبارک سفر میں ممبران قافلہ کی دینی اور روحانی راہ نمائی کیلئے بعض نہایت قیمتی اور زریں ہدایات تحریر فرما کر ارسال فرمائی تھیں۔یہ ہدایات دفتر خدمت درویشاں نے چھپوا کر گاڑی کے روانہ ہونے سے پہلے تمام ممبران قافلہ میں تقسیم کر دیں ان ہدایات کا خلاصہ یہ تھا کہ :۔ممبران قافلہ اپنے قلوب کی نیت اور ارادے کو پاک وصاف کر کے دعاؤں کے ساتھ اس مقدس سفر کو شروع کریں راستہ میں بھی دعائیں کرتے ہوئے جائیں۔قادیان کے قیام میں بھی دعاؤں پر خاص زور دیں اور واپسی پر بھی دُعا کرتے ہوئے آئیں تا کہ اس سفر کو اللہ تعالیٰ نہ صرف ممبران قافلہ اور اہل قادیان کیلئے بلکہ تمام جماعت کیلئے اور اسلام کیلئے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔“ ان ہدایات نے ممبران قافلہ کے قلوب میں پہلے سے بھی زیادہ رقت اور سوز و گداز کے ساتھ دعائیں کرنے کی تحریک پیدا کر دی۔چنانچہ گاڑی کی روانگی کے وقت اہلِ قافلہ نے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی اقتداء میں جو قافلہ کو الوداع کہنے کیلئے تشریف لائے ہوئے تھے بڑی دردمندی اور سوز کے ساتھ اجتماعی دعا کی۔ٹھیک تین بجے گاڑی روانہ ہو گئی جبکہ تمام اہلِ قافلہ کے قلوب پر ایک عجیب کیفیت طاری تھی اور وہ خاموشی کے ساتھ اپنے مولا کے حضور دعاؤں میں مصروف تھے کہ وہ اس مقدس سفر کو ان کیلئے اور سلسلہ کیلئے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور انہیں زیادہ سے زیادہ روحانی برکات کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔گاڑی لاہور سے روانہ ہو کر راستے کے تمام سٹیشنوں کو چھوڑتی ہوئی سرحد پر آ کر تھوڑی دیر کے لئے رکی۔یہاں پر پاکستان پولیس کا حفاظتی دستہ اتر گیا اور اس کی جگہ انڈین پولیس کا حفاظتی دستہ گاڑی میں سوار ہو گیا جس کے بعد گاڑی ہندوستان کی حدود میں داخل ہو گئی۔سوا چار بجے گاڑی امرتسر کے سٹیشن پر پہنچ گئی۔پولیس کسٹم اور ریلوے کی طرف سے گہرا تعاون۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ دونوں ملکوں میں پولیس کسٹم اور ریلوے کے محکموں نے قافلہ کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانے کی کوشش کی جس کیلئے ہم ان کے تہ دل سے شکر گزار ہیں۔اہل قافلہ نے امرتسر پہنچ کر گاڑی