تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 688 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 688

تاریخ احمدیت 688 جلد ۲۰ ذاتی آرام کا خیال کیئے بغیر دیوانہ وار دن اور رات کام کرنا ہوگا۔یہ بات واضح ہے کہ ہم احمدیت اور قرآن کریم کا پیغام اس وقت تک دوسروں تک نہیں پہنچا سکتے جب تک ہمیں خود ان کا پورا علم نہ ہو۔اس لیے خدام الاحمدیہ کو اپنا فرض قرار دے لینا چاہیے کہ وہ قرآن کریم کو اتنا اچھے طور پر سیکھیں جتنا اچھے طور پر وہ سیکھ سکتے ہیں انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب جو دین حق کی صحیح تصویر پیش کرتی ہیں کا مطالعہ بھی کرنا ہے اور یہ بھی دیکھیں کہ کوئی احمدی ( مرد ہو یا عورت ) ان پڑھ نہ رہے۔آپ کو اس امر کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا امتی نبی اور مہدی مبعوث کر کے اور خلافت کو دوبارہ قائم کر کے تمہارے دلوں کو متحد کر دیا ہے اور تم میں باہمی محبت پیدا کر دی ہے تمہیں نظام خلافت کے تقدس کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے تمہیں سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہونی چاہئے کہ امام وقت سے جو ہر وقت تمہاری بھلائی کے لئے کوشاں رہتا ہے اور متواتر تمہارے لئے دُعا کرتا ہے تمہارا ذاتی تعلق قائم ہو۔اللہ تعالے تمہیں عزم اور ہمت عطا کرے تا تم ایک چے۔۔۔۔کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکو۔آمین خلیفۃ المسیح الثالث ۷۹ - ۱-۲۲ ۶۳