تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 687
تاریخ احمدیت وو 687 جلد ۲۰ " خدا تعالیٰ کے اس گھر سے ہمیشہ پیار کریں اور آباد رکھیں اللہ تعالیٰ آپکو اور آئندہ آنے والی نسلوں کو بھی اس گھر میں مقبول دعاؤں کی تو فیق عطا فرما تار ہے“۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا مجلس خدام الاحمدیہ جزائر فجی کا پہلا سالانہ تربیتی اجتماع ۱۱ فروری ۱۹۷۹ء کو مارو میں پیغام خدام الاحمدیہ نبی کے نام منعقد ہوں جزائری کی تاریخ میں نو جوانوں کا ایسا بڑا خالص دینی اور اسلامی اجتماع پہلی دفعہ منعقد ہوا۔جس پر احمدی احباب بہت خوش تھے اس کا میاب افتتاح کا آغا ز سید نا حضرت خلیفہ الثالث کے درج ذیل ایمان افروز پیغام سے ہوا جو مولوی دین محمد صاحب شاهد ایم اے نے پڑھکر سنایا۔پیارے بھائیو! اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر اراکین خدام الاحمدیہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ فروری کے دوسرے ہفتہ میں اپنا عام اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو با برکت اور کامیاب بنائے (آمین ) اس موقع پر میں آپکو یاد دلاتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے ممبر ہونے کی حیثیت سے آپ کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔آپ جانتے ہیں۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا بنیادی مقصد ایک عالمی اسلامی نظام قائم کرنا تھا۔اور یہ مقصد اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتا۔جب تک ہم اپنی سوچ اور اپنے کاموں میں ایک مکمل تبدیلی نہ پیدا کر لیں۔لہذا ہمارے خدام کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سادہ زندگی اچھے اخلاق واطوار اسلامی اصول و نظریات کو اپنا سمح نظر بنانے کی کوشش اور بلا امتیا ز قوم ونسل انسان کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کی ایک مثال قائم کر دیں۔لوگوں کے دلوں کو جیتنے کے لئے ہمیں گولیوں اور تلواروں کی ضرورت نہیں ہمارا اسلحہ خانہ تو تقویٰ دعاؤں نظم و ضبط اور اللہ تعالیٰ کی مرضی کے آگے سرتسلیم خم کرنا ہے۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دوبارہ قائم کرے۔یہ بہت بڑا کام ہے۔اس کام کو کرنے کے لئے ہمیں